Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

مغربی بنگال میں غیر منظور شدہ مدارس کا جائزہ لینے کا فیصلہ

محکمہ اقلیتی امور کی 18 رکنی کمیٹی کی تشکیل‘21جولائی تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 months ago
مغربی بنگال میں غیر منظور شدہ مدارس کا جائزہ لینے کا فیصلہ

کولکاتہ۔مغربی بنگال کے محکمہ اقلیتی امور و مدرسہ تعلیم نے ریاست کے 12 اضلاع میں چلنے والے غیر قانونی اور غیر منظور شدہ مدارس کا جائزہ لینے کیلئے 18 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ کمیٹی 15 جولائی سے متعلقہ اضلاع کا دورہ شروع کرے گی اور 21 جولائی تک اپنی تفصیلی رپورٹ محکمہ برائے اقلیتی امور و مدرسہ تعلیم کو پیش کرے گی۔ کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر محکمہ آئندہ انتظامی کارروائی کرے گا۔جن 12 اضلاع میں جائزہ لیا جائے گا، ان میں کوچ بہار، اتر دیناج پور، مالدہ، مرشد آباد، بیربھوم، مغربی مدنی پور، مشرقی مدنی پور، نادیہ، ہگلی، ہاوڑہ، شمالی 24 پرگنہ اور جنوبی 24 پرگنہ شامل ہیں۔جون کے پہلے ہفتے میں ریاستی حکومت نے ضلع مجسٹریٹوں (ڈی ایم) کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں چلنے والے مدارس کی تفصیلی رپورٹ 5 جولائی تک ریاستی سکریٹریٹ نبانّا کو ارسال کریں۔سرکاری حکام کے مطابق ضلع مجسٹریٹوں سے موصول ہونے والی ابتدائی رپورٹوں کی بنیاد پر ان 12 اضلاع کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں بڑی تعداد میں غیر منظور شدہ مدارس کے چلائے جانے کا امکان ہے۔ اسی وجہ سے حتمی انتظامی فیصلہ لینے سے قبل ان اضلاع میں دوسری مرتبہ تفصیلی جائزہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پہلے جاری کیے گئے ہدایت نامے میں ضلع مجسٹریٹوں سے ہر مدرسے کے قیام کی تاریخ، محکمہ برائے اقلیتی امور و مدرسہ تعلیم میں اس کی رجسٹریشن، رجسٹریشن کی تفصیلات، طلبہ و طالبات کی تعداد، اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی معلومات، یہ کہ مدرسہ رہائشی ہے یا نہیں اور وہاں پڑھائے جانے والے نصاب سے متعلق معلومات طلب کی گئی تھیں۔

اس سے قبل اسی سال مئی میں بی جے پی کی قیادت والی مغربی بنگال کی نئی حکومت میں اقلیتی امور اور مدرسہ تعلیم کے وزیر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد کھدی رام ٹوڈو نے اعلان کیا تھا کہ ریاستی انتظامیہ غیر قانونی طور پر چلائے جا رہے مدارس کے خلاف کارروائی کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ایک بار ایسے غیر قانونی طور پر چلائے جانے والے مدارس کی نشاندہی ہو جانے کے بعد انہیں بند کر دیا جائے گا اور مدارس کے نام پر اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے انہیں سزا دی جائے گی۔

Recent News

وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

September 17, 2026
میرا سر قلم کر دو، پھر بھی میں بی جے پی میں نہیں جاؤں گی :مہوا موئترا

امت شاہ کی میٹنگوں سے مسلم افسران کو باہر رکھنے کا مہوا موئتراکا الزام

September 17, 2026
امریکہ سے 18ہزار ہندوستانی سمیت  15 لاکھ تارکین وطن کی ملک بدری ممکن

ٹرمپ انتظامیہ کے ذریعہ فلسطینی لیڈران کو پریشان کیے جانے کا سلسلہ بدستور جاری

September 17, 2026
 اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے والے  آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال   

 اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے والے  آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال   

September 16, 2026
پی ایف کوریج کے لیے ماہانہ تنخواہ کی حد 15,000 سے بڑھا کر 25,000کر دی گئی

پی ایف کوریج کے لیے ماہانہ تنخواہ کی حد 15,000 سے بڑھا کر 25,000کر دی گئی

September 16, 2026
یو پی آئی چارج کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر – ان گزٹ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

یو پی آئی چارج کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر – ان گزٹ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

September 16, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.