Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

’ آئی لو محمد ﷺ ‘ کے نعرے کو جرم قرار دینا غیر آئینی

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نےاسے سیاسی طور پر جانبدارانہ اور ملک کی تہذیب کے خلاف قرار دیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
10 months ago
دہلی فسادات سازش کیس میں ہائی کورٹ کے فیصلے پر جماعت اسلامی ہند کا اظہار افسوس

نئی دہلی : جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے نبی کریم حضرت محمد ﷺ سے محبت کا اظہار کرنے والے مسلمانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور ان کو گرفتار کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔میڈیا کے لیے جاری ایک بیان میں جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے کہا کہ یہ سوچ ہی کہ ’مجھے پیغمبر محمد ﷺ سے محبت ہے‘ کا نعرہ کسی طرح فرقہ وارانہ انتشار کو بھڑکا سکتا ہے، سراسر غلط ہے ۔یہ ہندوستان کی مشترکہ تہذیب اور تمام مذاہب کے احترام کے نظریے کی توہین ہے۔ صدیوں سے ہندوستان کے عوام ایک ساتھ رہتے آئے ہیں اور ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہیں۔ بدقسمتی سے سیاسی شعبدہ بازی اور فرقہ وارانہ منافرت ایک ہم آہنگ معاشرے میں غیر ضروری تناؤ پیدا کر رہی ہے۔
ملک معتصم خان نے کہا کہ شہری حقوق کے تحفظ کی سرکردہ تنظیم ’اے پی سی آر‘ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس معاملے میں پولیس کارروائی کا آغاز یو پی کے شہر کانپور سے ہوا تھا ، جو اب پورے ملک میں پھیل چکا ہے۔مسلمانوں کے خلاف کم از کم 21 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور 1,324 سے زائد مسلمانوں پر مختلف قسم کے مقدمات قائم کئے گئے ہیں ۔ اب تک کئی ریاستوں میں 38 گرفتاریاں ہو چکی ہیں۔ مسلمانوں کے خلاف سب سے بڑی کارروائی اتر پردیش میں ہوئی ہے جہاں 16 مقدمات میں 1,000 سے زیادہ افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ دیگر ریاستوں میں اتراکھنڈ، گجرات اور مہاراشٹر بھی شامل ہیں۔
ملک معتصم خان نے مزید کہا یہ معاملہ کانپور میں پولیس کی غلط کارروائی کو تسلیم کرکے درست کرنے سے حل ہو سکتا تھا مگر اس کے بجائے معاملے کو جان بوجھ کر بڑھایا گیا اور پورے ملک میں کشیدگی پھیلائی گئی۔ یہ واضح طور پر ایک سیاسی ایجنڈے کی نشاندہی کرتا ہے جس کا مقصد فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنا اور معصوم شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرکے لوگوں کو اشتعال دلانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی جارحانہ اور جانب دارانہ کارروائی اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ کس طرح غیر اہم معاملات کو دانستہ طور پر بڑے مسئلے میں تبدیل کرکےسماج کو باٹنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ نبی کریم ﷺ سے محبت کے پُرامن اظہار پر لوگوں کو نشانہ بنانا غیر آئینی اور ناقابلِ قبول ہے۔ یہ قانون کی حکمرانی پر سوال کھڑے کرتا ہے اور جمہوری اداروں پر عوام کے اعتماد کو کمزور کرتا ہے ۔
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر نے مسلم کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ دانش مندی اور اعتماد کے ساتھ اس کا جواب دیں اور اس موقع کو نبی کریم ﷺ کی تعلیماتِ رحمت، عدل اور امن کو پورے سماج تک پہنچانے کے لیے استعمال کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے حکومت اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کے خلاف درج تمام جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات فوری طور پر واپس لیے جائیں، بے قصور گرفتار شدگان کو رہا کیا جائے اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ بنیادی حقوق کا احترام اور ہم آہنگی کا تحفظ، ہماری قوم کی وحدت اور سالمیت کے لیے ناگزیر ہے۔

Recent News

خلیجی ممالک ایران کی جانب سے حملوں پر شدید ناراض

خلیجی ممالک ایران کی جانب سے حملوں پر شدید ناراض

July 17, 2026
کابینہ سکریٹری نے نیٹ  امتحان کی تیاریوں کا جائزہ لیا

نیٹ یو جی 2026 کا نتیجہ جاری،11.21 لاکھ امیدوار کامیاب

July 17, 2026
سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال پر دہلی ہائی کورٹ کا اظہارِ تشویش

سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال پر دہلی ہائی کورٹ کا اظہارِ تشویش

July 16, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

اگر کسی تیسری زبان کو پڑھانا ہے، تو اس کا آغاز چھٹی جماعت سے ہی ہو- سپریم کورٹ

July 16, 2026
مغربی بنگال میں 46 لاکھ سے زائد نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کے لیے نشان زد

دہلی سمیت کئی ریاستوں میں ایس آئی آر کی تاریخ میں توسیع

July 16, 2026
ایران اور امریکا کے درمیان حالات بدستور کشیدہ

ایران کی راجدھانی تہران میں امریکہ کی جانب سے شدید بمباری

July 16, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.