Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

ججوں کی حفاظت کے معاملے پر دہلی پولیس کو سخت پھٹکار

سیکورٹی سے متعلق معاملے میں سماعت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے پولیس افسران سے متعدد سوالات پوچھے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
6 months ago
باپ کو خبر بھی نہیں ہوئی اور بیٹی کو پھانسی ہو  گئی

دہلی ہائی کورٹ نے قومی راجدھانی میں ججوں کی حفاظت کے معاملے پر دہلی پولیس کو سخت پھٹکار لگائی ہے۔ سیکورٹی سے متعلق ایک اہم معاملے میں سماعت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے پولیس افسران سے متعدد سوالات پوچھے۔ عدالت نے کہا کہ جب ملک کے کئی صوبوں میں ججوں کو پرسنل سیکورٹی آفیسر (پی ایس او) ملتے ہیں تو دہلی میں ایسا کیوں نہیں ہو رہا ہے؟ اس معاملے میں جسٹس منوج جین نے سماعت کے دوران دہلی پولیس کے رُخ پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا۔

یہ معاملہ دہلی جوڈیشیل سروس ایسوسی ایشن کی عرضی سے متعلق ہے۔ سماعت کے دوران جسٹس منوج نے کہا کہ ’’ججوں کو سیکورٹی فراہم کرنا کوئی خیرات نہیں ہے، بلکہ یہ ان کی حفاظت اور عدلیہ کی آزادی کے لیے ضروری ہے۔‘‘ عدالت نے پولیس سے پوچھا کہ ’’کیا وہ صرف تب ہی سیکورٹی دیں گے جب کسی جج کو خطرہ ہوجائے۔‘‘ عدالت کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے جیسے کسی پر حملہ ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے، جبکہ ماحول ایسا ہونا چاہئے کہ جج بلا خوف و خطر اپنا کام کر سکیں۔

عرضی گزار کے وکیل نے بتایا کہ مہاراشٹر، آندھرا پردیش، پنجاب  اور گجرات جیسے صوبوں میں ججوں کو پہلے سے ہی پی ایس او کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ججوں کو صرف گھر کے اندر ہی نہیں باہر بھی سیکورٹی ملنی چاہئے۔ اس معاملہ میں دہلی ہائی کورٹ نے مشورہ دیا کہ حکومت کو اس کے لیے بجٹ مختص کرنا چاہئے کیونکہ دہلی میں 700 سے زیادہ جوڈیشیل آفیسرز ہیں۔ سماعت کے دوران عدالت نے افسران سے پوچھا کہ جب دوسری ریاستیں ایسے انتظامات کر سکتی ہیں تو دہلی جیسے بڑے شہر میں ایسا کرنے میں کیا پریشانی ہے، جہاں جرائم کی سطح کافی زیادہ ہے؟ دہلی ہائی کورٹ نے واضح کیا کہ اگر ججوں کی سیکورٹی کو نظر انداز کیا گیا تو اس سے عدلیہ کی آزادی پر اثر پڑے گا جو کسی بھی صورت میں مناسب نہیں ہے۔

Recent News

گیانیش کمار کے استعفے تک تحریک جاری رکھنے کا اعلان

گیانیش کمار کے استعفے تک تحریک جاری رکھنے کا اعلان

October 9, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

ٹرین خدمات اور میٹرو اسٹیشنوں کو بند نہ کیا جائے

October 9, 2026
تہواروں کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے ریلوےسرگرم

مظاہرہ سے قبل ریلوے نے دہلی آنے والی سبھی میل-ایکسپریس ٹرینوں کو کیا رد

October 9, 2026
سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی باشندوں کو  چوکس رہنے کا مشورہ

سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی باشندوں کو چوکس رہنے کا مشورہ

October 9, 2026
بیکٹیریل انفیکشن کے علاج میں اہم پیش رفت

ادویات کی فروخت بڑھانے کے لیے ڈاکٹروں کو تحائف دینے پرسپریم کورٹ سخت

October 9, 2026
معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

October 8, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.