Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

گیانیش کمار کے استعفیٰ کا مطالبہ جاری -جنتر منتر پر احتجاجیوں کے خلاف طاقت کا پھر استعمال

کپل سبل، نتیا رام کرشنن، پلو سسودیا اور پرشانت بھوشن اور یوگیندر یادو جیسی شخصیات نیہا بورا اور دیگر طلبا کے ساتھ مارچ میں شامل

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
6 days ago
گیانیش کمار کے استعفیٰ کا مطالبہ جاری -جنتر منتر پر احتجاجیوں کے خلاف  طاقت کا پھر استعمال

نئی دہلی : دہلی کے جنتر منتر پر لگاتار دوسرے دن بھی احتجاجیوں اور پولیس کے مابین آنکھ مچولی جاری رہی ۔ جہاں سینکروں احتجاجیوں نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنا منظم کرنے کی کوشش کی وہیں پولیس کی جانب سے بھاری رکاوٹیں کھڑی کرکے انہیں کئی مقامات پر روکا گیا اور سینکڑوں کارکنوں کو دوسرے دن بھی حراست میں لیا گیا ۔ 2 اکٹوبر کو دن بھر دھرنے اور رکاوٹ کے بعد آل انڈیا اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا نے  کل دوپہر ایک بجے دوبارہ جنتر منتر پر احتجاج کا اعلان کیا تھا ۔ دوپہر سے قبل سے ہی احتجاجی مختلف مقامات سے جنتر منتر پہونچنے لگے ۔ خود نیہا بورا بھی وہاں پہونچ گئیں اور گیانیش کمار کے خلاف نعرہ بازی کی ۔ احتجاج کیلئے پہونچنے والی اہم شخصیتوں میں رکن راجیہ سبھا  سبل ‘ سینئر وکیل پرشانت بھوشن ‘ سیاسی جہد کار یوگیندر یادو اور دوسرے شامل تھے ۔

نیہا بورا اور دوسرے احتجاجی کئی مواقع پر رکاوٹوں کو توڑنے یا پھلانگنے کی کوشش کرتے دیکھے گئے ۔ ایک موقع پر نیہا بورا پولیس بیریکیڈ پر چڑھ گئیں۔ نیہا کو پولیس نے حراست میں لے لیا ۔ نیہا نے اس موقع پر الزام عائد کیا کہ ان کے ساتھ دست درازی کی گئی ۔ انہوں نے دہلی پولیس کی خاتون ملازمین کی جانب سے نازیبا حرکتوں کا الزام عائد کیا اور دہلی پولیس ‘ سی آر پی ایف اور دوسروں کے خلاف نعرے لگائے ۔ انہوں نے پولیس عملہ سے کہا کہ وہ اپنی وردی اتار دیں اور آر ایس ایس کی نیکر ( چڈی ) پہن لیں۔ رکن راجیہ سبھا  کپل سبل نے کہا کہ آج وقت آگیا ہے کہ ملک کے عوام پرامن احتجاج کیلئے سڑکوں پر اتر آئیں ۔ ان کے حق رائے دہی کا سوال ہے اور ملک کی جمہوریت کو بچانے کا سوال ہے ۔ احتجاج کے کئی ویڈیوز بھی سامنے آئے جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس کی جانب سے احتجاجیوں کو حراست میں لینے طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ کئی لڑکیوں اور معمر افراد کو بھی ڈھکیلنے کی کوشش کی گئی تھی ۔

 

Recent News

گیانیش کمار کے استعفے تک تحریک جاری رکھنے کا اعلان

گیانیش کمار کے استعفے تک تحریک جاری رکھنے کا اعلان

October 9, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

ٹرین خدمات اور میٹرو اسٹیشنوں کو بند نہ کیا جائے

October 9, 2026
تہواروں کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے ریلوےسرگرم

مظاہرہ سے قبل ریلوے نے دہلی آنے والی سبھی میل-ایکسپریس ٹرینوں کو کیا رد

October 9, 2026
سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی باشندوں کو  چوکس رہنے کا مشورہ

سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی باشندوں کو چوکس رہنے کا مشورہ

October 9, 2026
بیکٹیریل انفیکشن کے علاج میں اہم پیش رفت

ادویات کی فروخت بڑھانے کے لیے ڈاکٹروں کو تحائف دینے پرسپریم کورٹ سخت

October 9, 2026
معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

October 8, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.