Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

ذی الحجہ کا چاند دیکھا گیا – عیدالاضحیٰ 7 جون کو

رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ مولانا محمد حکیم الدین قاسمی، ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند کے زیر صدارت منعقد

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 year ago
ذی الحجہ کا چاند دیکھا گیا – عیدالاضحیٰ 7 جون کو

نئی دہلی: رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ مولانا محمد حکیم الدین قاسمی، ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند کے زیر صدارت، امارت شرعیہ ہند کے مرکزی دفتر 1- بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا، لیکن دہلی میں مطلع غبار آلود ہے، اس لیے یہاں چاند نظر نہیں آیا۔ البتہ ملک کے مختلف مقامات سے رویت کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئیں۔

امارت شرعیہ ہند کے ذریعہ جاری پریس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ رویت کی مصدقہ اطلاعات کے پیش نظر رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند اعلان کرتی ہے کہ 29 کی رویت شرعاً ثابت ہو گئی ہے۔ کل بتاریخ  29 مئی 2025ء بروز جمعرات ماہ ذی الحجہ 1446ھ کی پہلی تاریخ ہوگی۔ عیدالاضحی ان شاء اللہ 7 جون 2025ء بروز ہفتہ ہوگی۔

ایک طرف امارت شرعیہ ہند نے دہلی میں مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر نہ آنے کی بات کہی ہے، وہیں دوسری طرف امارتشرعیہ بہار نے ریاست میں چاند نظر آنے کی اطلاع دی ہے۔ جاری پریس نوٹ کے مطابق ’’حضرت مولانا محمد انظار عالم قاسمی، قاضی شریعت مرکزی دارالقضا، امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ (پھلواری شریف، پٹنہ) نے اعلان کیا ہے کہ مورخہ 29 ذی قعدہ 1446ھ مطابق 28 مئی 2025 روز بدھ کو مرکزی دفتر امارت شرعیہ اور اس کی تمام شاخوں میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ پھلواری شریف اور ملک کے دیگر مقامات پر بھی عام طور سے چاند دیکھا گیا۔‘‘ اسی طرح مرکزی رویت ہلال کمیٹی، حیدر آباد دکن اور کچھ دیگر ہلال کمیٹیوں نے بھی ماہ ذی الحجہ کا چاند دیکھے جانے کا اعلان کیا ہے۔

Recent News

بھرت تیواری کی ماں نے روتے ہوئے اپنے بیٹے کے لیے انصاف کی التجا کی

بھرت تیواری کی ماں نے روتے ہوئے اپنے بیٹے کے لیے انصاف کی التجا کی

June 25, 2026
پاسپورٹ محض سفری دستاویز، شہریت کا ثبوت نہیں:حکومت

پاسپورٹ محض سفری دستاویز، شہریت کا ثبوت نہیں:حکومت

June 25, 2026
ہندوستان کے 97 فیصد بچوں کو شدید موسمیاتی خطرات کا سامنا- یونیسیف

ہندوستان کے 97 فیصد بچوں کو شدید موسمیاتی خطرات کا سامنا- یونیسیف

June 25, 2026
اجمیر شریف میں جمعیۃ علماء ہند کا فری میڈیکل کیمپ، 1415 زائرین مستفید

اجمیر شریف میں جمعیۃ علماء ہند کا فری میڈیکل کیمپ، 1415 زائرین مستفید

June 24, 2026
 یکم جنوری 2025 تک آباد تمام جھگی بستیوں کی بازآبادکاری کا دہلی حکومت کا فیصلہ

 یکم جنوری 2025 تک آباد تمام جھگی بستیوں کی بازآبادکاری کا دہلی حکومت کا فیصلہ

June 24, 2026
محرم سے متعلق چھتیس گڑھ وقف بورڈ کی پابندیوں پر عدالت کی پابندی

محرم سے متعلق چھتیس گڑھ وقف بورڈ کی پابندیوں پر عدالت کی پابندی

June 24, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.