دہلی میں آوارہ کتوں کی دہشت مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ روزانہ درجنوں افراد کتے کے حملے کا شکار ہو رہے ہیں، جس کے نتیجے میں جان لیوا بیماری ریبیز تیزی سے پھیل رہی ہے۔ حالیہ دنوں میں سلطان پور کے پُٹھ خرد گاؤں میں کتے کے کاٹنے کے 24 دن بعد ایک 6 سالہ بچی کی موت نے سب کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ بچی کو شدید چوٹیں آئیں اور علاج کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکی۔ اس واقعے اور اخبارات میں شائع خوفناک اعداد و شمار پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا ہے۔ جسٹس جے بی پاردیوالا اور جسٹس آر مہادیون کی بنچ نے اس معاملے کو تشویشناک قرار دیا اور چیف جسٹس کو رپورٹ کے ساتھ فیصلہ پیش کرنے کی ہدایت دی۔ پارلیمنٹ میں بھی انکشاف ہوا کہ 2024 میں کتوں کے کاٹنے کے 37 لاکھ سے زائد کیسز اور ریبیز سے 54 مشتبہ اموات رپورٹ ہوئیں۔ Read full News on Qaumiawaz.com







