Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

ہندوستانی وزیرخارجہ ایس جے شنکر کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو

ایس جے شنکر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ تازہ ترین پیش رفت پرگفتگو ہوئی اورمستقبل میں ہم نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 months ago
ہندوستانی وزیرخارجہ ایس جے شنکر  کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو

خبروں کے مطابق وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے ایران کے اپنے ہم منصب سید عباس عراقچی سے ٹیلی فونی گفتگو کی ہے جس میں علاقائی تغیّرات کے بارے میں تفصیلی سے تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کرکے اس بارے میں جانکاری دی۔ وزیر خارجہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آج شام ایران کے وزیرخارجہ سے تفصیلی بات چیت ہوئی جس میں جاری تنازع کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت پرگفتگو ہوئی اورمستقبل میں بھی ہم نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

ایران کے سرکاری خبررساں ادارے ’ارنا‘ کے مطابق ہندوستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرِ خارجہ نے گزشتہ 11 دن کے دوران ایران کے میناب شہر میں واقع لڑکیوں کے پرائمری اسکول پر میزائل حملے اور غیر فوجی مقامات اورعوامی خدمات کے مراکز پر ہونے والے وسیع حملوں سمیت، ایرانی عوام پر کی گئی امریکی اور اسرائیلی جارحیت سے ہندوستانی وزیرِ خارجہ کو آگاہ کیا۔

’ارنا‘ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے اس کے ساتھ ہی ایرانی عوام کے بھرپور دفاع کے تہران کے عزم پر تاکید کی۔ سید عباس عراقچی نے امریکہ اور غاصب اسرائیل کی جارحانہ کارروائی کو اقوام متحدہ کے منشور کے بنیادی اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ تمام حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کھلّم کھلّا فوجی جارحیت اور قانون شِکنی کی مذمت کریں۔ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے جہازرانی اور آبنائے ہُرمُز سے گزرنے والے جہازوں کی سیکورٹی پر پڑنے والے امریکہ اور اسرائیل کی فوجی جارحیت کے نتائج کے بارے میں بھی بات چیت کی۔

Recent News

جموں اور کشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں بارش سے نقصان کا خطرہ برقرار

جموں اور کشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں بارش سے نقصان کا خطرہ برقرار

July 21, 2026
ہم بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں یا صرف بہلا رہے ہیں؟

ہم بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں یا صرف بہلا رہے ہیں؟

July 21, 2026
امریکہ سے 104 ہندوستانیوں کی ملک بدری پر اپوزیشن کا احتجاج

نیٹ امتحان اور پیپر لیک کے مسئلے پر سیاسی گھماسان جاری

July 21, 2026
امریکہ اور کناڈا کے مابین کشیدگی میں اضافہ

امریکہ اور کناڈا کے مابین کشیدگی میں اضافہ

July 21, 2026
طلبہ پر لاٹھی چارج کو کانگریس صدر  نے ’جمہوریت پر حملہ‘ قرار دیا

طلبہ پر لاٹھی چارج کو کانگریس صدر نے ’جمہوریت پر حملہ‘ قرار دیا

July 20, 2026
یو اے ای کے وزیر سیاحت و اقتصادی امورکی لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات

یو اے ای کے وزیر سیاحت و اقتصادی امورکی لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات

July 20, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.