Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو Front Urdu

’دارالعلوم دیوبند کا نام استعمال کر سوشل میڈیا اکاؤنٹس نہ بنائیں‘، مفتی ابوالقاسم نعمانی کی اپیل

دارالعلوم دیوبند کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے کسی بھی پلیٹ فارم پر ادارہ کے نام سے کوئی اکاؤنٹ یا پیج ملے، تو اسے دارالعلوم دیوبند کا تصور نہ کیا جائے۔

قومی آواز by قومی آواز
1 year ago
دارالعلوم دیوبند میں خواتین کی آمد و رفت پر عائد کی گئی پابندی کا فیصلہ انتظامیہ نے لیا واپس

دارالعلوم دیوبند / سوشل میڈیا

دیوبند: دارالعلوم دیوبند کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ادارہ کا سوشل میڈیا پر کوئی بھی آفیشیل اکاؤنٹ نہیں ہے، مگر کچھ لوگ دارالعلوم دیوبند کے نام سے جعلی اکاؤنٹس بنا کر ان سے پوسٹ کر رہے ہیں۔ ان پوسٹ کو دارالعلوم دیوبند کے پیغام کے طور پردیکھا جاتا ہے۔ اس لئے ادارہ کی جانب سے یہ واضح کیا جاتا ہے کہ سوشل میڈیا کے کسی بھی پلیٹ فارم پر دارالعلوم دیوبند کے نام سے کوئی اکاؤنٹ یا پیج ملے، تو اسے دارالعلوم دیوبند کا تصور نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر دارالعلوم دیوبند سے منسوب کر کے کچھ جعلی اکاؤنٹس بنا کر اس سے مختلف قسم کے پیغامات عام کئے جا رہے ہیں۔ اس سے ادارہ کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ اس سلسلہ میں آج ادارہ کے مہتمم و شیخ الحدیث مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے جاری اعلان میں کہا کہ مختلف ذرائع سے یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ دارالعلوم دیوبند کے نام سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر متعدد اکاؤنٹس چلائے جا رہے ہیں۔ اس لیے واضح کیا جاتا ہے کہ دارالعلوم دیوبند کا سوشل میڈیا پر کوئی بھی آفیشل اکاؤنٹ نہیں ہے۔ دارالعلوم دیوبند سے متعلق تمام تر مستند خبریں، اعلانات اور معلومات صرف اور صرف دارالعلوم دیوبند کی آفیشیل ویب سائٹ (www.darululoom-deoband.com) پر ہی فراہم کی جاتی ہیں۔

ادارہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر سوشل میڈیا کے کسی بھی پلیٹ فارم پر دارالعلوم کے نام سے کوئی اکاؤنٹ یا پیج (صفحہ) ملے، تو اسے ادارہ کا تصور نہ کیا جائے۔ لہٰذا گزارش ہے کہ دارالعلوم دیوبند کا نام استعمال کر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نہ بنائیں۔ یہ عمل نہ صرف غلط فہمی اور انتشار کا باعث بنتا ہے بلکہ دارالعلوم دیوبند کے اصولوں اور ساکھ کے بھی خلاف ہے۔ چناں چہ، جن حضرات نے دارالعلوم دیوبند کے نام سے کوئی اکاؤنٹ یا پیج بنایا ہو، ان سے اپیل ہے کہ وہ ادارے کے نام سے جعلی اکاؤنٹس ختم کر دیں اور دارالعلوم دیوبند کی عزت و وقار کا احترام کریں۔

دارالعلوم دیوبند میں خواتین کی آمد و رفت پر عائد کی گئی پابندی کا فیصلہ انتظامیہ نے لیا واپس

 

Source: Qaumiawaaz
Tags: Darul Uloom Deoband

Recent News

لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں  بڑا قدم

لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں بڑا قدم

March 14, 2026
کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

March 14, 2026
بیوی نے کال کاٹ کر شوہر کو  ڈیجیٹل آریسٹ  سے بچایا!آپ بھی رہیں ہوشیار

گیس کنکشن کاٹنے کی دھمکی دے کر خاتون سے تقریباً 3 لاکھ روپے کی ٹھگی

March 13, 2026
تیل ٹینکرس پر حملہ کے بعدشیئر مارکیٹ میں زلزلہ

تیل ٹینکرس پر حملہ کے بعدشیئر مارکیٹ میں زلزلہ

March 13, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

این سی ای آر ٹی کتاب تنازعہ پر سپریم کورٹ سخت

March 12, 2026
آبنائے ہرمز میں ہندوستان آ رہے جہاز پر ایران  کا حملہ

آبنائے ہرمز میں ہندوستان آ رہے جہاز پر ایران کا حملہ

March 12, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.