Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

ڈاکٹر وی نارائنن اسروکے نئے چیئرمین ہوں گے

راکیٹ اور اسپیس کرافٹ آپریشن کے ماہر نارائنن 14 جنوری کو اپنا عہدہ سنبھالیں گے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 year ago
ڈاکٹر وی نارائنن اسروکے نئے چیئرمین ہوں گے

ڈاکٹر وی نارائنن ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کے نئے چیئرمین ہوں گے۔ مرکزی حکومت نے منگل کو خلائی سائنسداں وی نارائنن کو اسرو کا نیا چیئرمین مقرر کیے جانے کا اعلان کیا۔ انہیں اسپیس ڈپارٹمنٹ کا سکریٹری بھی بنایا گیا ہے۔ راکیٹ اور اسپیس کرافٹ آپریشن کے ماہر نارائنن 14 جنوری کو ایس سومناتھ کی جگہ لیں گے۔ سومناتھ 14 جنوری کو 2 سال کی مدت کار پورا ہوجانے کے بعد سبکدوش ہو جائیں گے۔ نارائنن بھی اس عہدے پر 2 سال تک رہیں گے۔ڈاکٹر نارائنن فی الحال ولیامالا واقع لکوئڈ پروپلشن سسٹم سینٹر (ایل پی ایس سی) کے ڈائریکٹر ہیں۔ انہیں 40 سال کا تجربہ ہے۔ نارائنن نے جی ایس ایل وی ایم کے-ٰٰIII ایم1/چندریان-2 اور ایل وی ایم3/چندریان-3 جیسے پروجیکٹس میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اسرو میں ڈاکٹر نارائنن ایک بڑا نام ہیں۔ انہوں نے جی ایس ایل وی ایم کے 3 کے سی 25 کرایوزنک پروجیکٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ ان کی قیادت میں ٹیم نے سی 25 اسٹیج کو کامیابی کے ساتھ تیار کیا۔ یہ جی ایس ایل وی ایم کے-III کا ایک اہم حصہ ہے۔ ڈاکٹر نارائنن کی قیادت میں ایل پی ایس سی نے مختلف اسرو مشنوں کے لیے 183 لکوئڈ پروپلشن سسٹم اور کنٹرول پاور پلانٹ دیے ہیں۔ انہوں نے پی ایس ایل وی کے دوسرے اور چوتھے مرحلے کی تعمیر پر بھی کام کیا ہے۔ پی ایس ایل وی سی 57 کے لیے کنٹرول پاور پلانٹ بھی ان کی دیکھ ریکھ میں بنے۔ آدتیہ خلائی جہاز اور جی ایس ایل وی ایم کے-III مشن، چندریان-2 اور چندریان-3 کے پروپلشن سسٹم میں بھی ان کا اہم تعاون رہا ہے۔ ابتدائی دور میں ڈاکٹر نارائنن نے وکرم سارا بھائی خلائی مرکز (وی ایس ایس سی) میں ساؤنڈنگ راکیٹ اور اے ایس ایل وی اور پی ایس ایل وی کے ٹھوس پروپلشن شعبہ میں کام کیا۔

Recent News

دہلی یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر دیبواسمیتا پال کا گھر میں گھس کر قتل

دہلی یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر دیبواسمیتا پال کا گھر میں گھس کر قتل

June 5, 2026
دہلی کی ہوامیں بہتری  موسم کی مہربانی ، حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ نہیں

دہلی کی ہوامیں بہتری موسم کی مہربانی ، حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ نہیں

June 5, 2026
راجیہ سبھا انتخابات کے لیےکانگریس امیدواروں کی فہرست جاری

راجیہ سبھا انتخابات کے لیےکانگریس امیدواروں کی فہرست جاری

June 5, 2026
کویت   پر ایرانی ڈرون حملے میں ہندوستانی شہری ہلاک

کویت پر ایرانی ڈرون حملے میں ہندوستانی شہری ہلاک

June 4, 2026
جماعت اسلامی ہندکی جانب سے  یوپی مدرسہ ایکٹ  کو برقرار ررکھنےکے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

جماعت اسلامی ہند نے دہلی آتشزدگی سانحہ پر تعزیت کا کیا اظہار

June 4, 2026
دہلی کے مالویہ نگر واقع ہوٹل میں لگی ہولناک آگ نے دردناک باب لکھ دیا

دہلی کے مالویہ نگر واقع ہوٹل میں لگی ہولناک آگ نے دردناک باب لکھ دیا

June 4, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.