Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست دہلی

حکومت کی اپیل کے باوجود ڈی ٹی سی بس ڈرائیورس کی ہڑتال جاری

ڈرائیورس کا واضح لفظوں میں کہنا ہے کہ جب تک ان کے مسائل کا ٹھوس حل نہیں نکلتا، تب تک ان کی تحریک جاری رہے گی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 weeks ago
حکومت کی اپیل کے باوجود ڈی ٹی سی بس ڈرائیورس کی ہڑتال جاری

دہلی میں ’ڈی ٹی سی‘ (دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن) بسوں کی ہڑتال ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ جمعرات کو دہلی حکومت میں وزیر برائے ٹرانسپورٹ پنکج سنگھ نے ہڑتال کر رہے ڈرائیورس سے کام پر واپس آنے کی اپیل کی ، لیکن اس کا کوئی اثر دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ پنکج سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈرائیورس کے بیشتر مطالبات مان لیے گئے ہیں۔ اب صرف تنخواہ بڑھانے کا مسئلہ باقی ہے اور اس پر محکمہ محنت سے بات چیت کے بعد فیصلہ لیا جائے گا۔

ٹرانسپورٹ وزیر پنکج سنگھ نے تازہ حالات کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ’’ڈرائیورس اور پرائیویٹ کنسیشنرز کے ساتھ میٹنگ ہوئی ہے۔ اس میں کئی مطالبات پر اتفاق رائے ہوا ہے۔ ہم نے ڈرائیوروں سے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ ضروری خدمات پر اس کا اثر نہیں پڑنا چاہیے۔‘‘ تاہم ڈرائیورس کی جانب سے فی الحال ہڑتال ختم کرنے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ احتجاج کر رہے ڈرائیورس کا کہنا ہے کہ بات چیت جاری ہے، لیکن ابھی کوئی ٹھوس حل نہیں نکلا ہے۔ ایک بس ڈرائیور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ایسا حل نکالنا چاہیے، جس سے پرائیویٹ وینڈرز کے ساتھ کام کرنے میں انہیں پریشانی نہ ہو۔

قابل ذکر ہے کہ ڈی ٹی سی ڈرائیورس کی ہڑتال جمعہ کے روز چوتھے دن میں داخل ہو چکی ہے۔ رانی کھیڑا، راج گھاٹ، نہرو پلیس، براڑی، وزیرپور، گھمن ہیڑا اور سریتا وہار سمیت کئی ڈپو میں ڈرائیورس ہڑتال پر ہیں۔ ڈی ٹی سی ایمپلائیز ایکتا یونین نے دعویٰ کیا ہے کہ تقریباً 90 فیصد ڈرائیورس اس ہڑتال میں شامل ہیں۔ اس ہڑتال کا براہ راست اثر دہلی کے مسافروں پر پڑا ہے۔ بسیں کم چلنے سے روزانہ سفر کرنے والے لوگوں کی پریشانی بہت بڑھ گئی ہے۔ لوگوں کو دفتر، کالج اور دیگر کاموں کے لیے دوسرے ذرائع کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔

بسیں نہ ملنے کی وجہ سے مسافروں کے سامنے آٹو اور ای-رکشہ کا متبادل رہ گیا ہے۔ مسافروں کے ساتھ سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ کئی جگہوں پر آٹو اور ای-رکشہ کا کرایہ معمول سے کافی بڑھ گیا ہے۔ کچھ مسافروں کے مطابق 20 روپے کے سفر کے لیے اب 100 روپے یا اس سے زیادہ مانگے جا رہے ہیں۔ کچھ راستوں پر 50 سے 300 روپے تک کرایہ مانگے جانے کی بات بھی سامنے آئی ہے۔

Recent News

بسکٹ میں چوکر، دودھ میں ملا ڈٹرجنٹ!

بسکٹ میں چوکر، دودھ میں ملا ڈٹرجنٹ!

October 17, 2026
کینیڈا  میں 16 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کی تیاری

بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی عرضی پر مرکز اور این سی پی سی آر کو نوٹس

October 17, 2026
مغربی بنگال میں 46 لاکھ سے زائد نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کے لیے نشان زد

اب سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ووٹر لسٹ کی ریڈیبل کاپی شیئر کی جائے گی

October 16, 2026
یمن میں حوثیوں کا صدارتی محل  پر حملہ ، چار افراد جاں  بحق

یمن میں حوثیوں کا صدارتی محل پر حملہ ، چار افراد جاں بحق

October 16, 2026
امریکی اسکول میں فائرنگ – تین بچوں سمیت چار افراد  کی موت

امریکی اسکول میں فائرنگ – تین بچوں سمیت چار افراد کی موت

October 16, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

مذہب تبدیل کرنے کے ساتھ ہی ختم ہو جائے گا ریزرویشن: سپریم کورٹ

October 15, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.