Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

دہلی -این سی آر میں زلزلے کے جھٹکےسےافرا تفری

10 سیکنڈ تک زمین ہلتی رہی، لوگ گھبرا کر گھروں و دفاتر سے باہر نکل آئے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
10 months ago
دہلی -این سی آر میں زلزلے کے جھٹکےسےافرا تفری

نئی دہلی: دہلی اور این سی آر کے علاقوں میں جمعرات کی صبح اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب بارش کے دوران زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے۔ میڈیا رپورٹوں میں نیشنل سینٹر فار سسمولوجی کے حوالہ سے بتایا گیا کہ زلزلہ صبح 9 بج کر 4 منٹ پر آیا اور اس کی شدت تقریباً 4.1 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکے دہلی، نوئیڈا، غازی آباد اور قریبی علاقوں میں تقریباً 10 سیکنڈ تک محسوس کیے گئے، جب کہ مغربی اترپردیش کے مظفرنگر سمیت دیگر شہروں میں بھی اس کا اثر دیکھا گیا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ متعدد لوگوں نے سوشل میڈیا پر اپنے تجربات شیئر کیے اور قریبی افراد کی خیریت دریافت کی۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ متعلقہ محکمے صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ زلزلے کی شدت درمیانے درجے کی تھی، اس لیے ممکنہ طور پر اس سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا، تاہم شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔خیال رہے کہ ہندوستان میں رواں سال کے آغاز یعنی جنوری سے لے کر اب تک ملک کے مختلف حصوں میں کئی مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔ خاص طور پر دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بارہا زلزلہ آیا ہے، جس نے عوام کو خوف و بے چینی میں مبتلا رکھا۔

ماہرین کے مطابق، رواں سال دہلی میں کئی مرتبہ زمین لرز چکی ہے، جن میں سے بعض مواقع پر زلزلے کا مرکز پڑوسی ریاست ہریانہ بتایا گیا۔ دہلی کے علاوہ ہریانہ میں بھی کئی بار زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔زلزلے کی یہ لہر اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ شمالی ہندوستان میں ارضیاتی سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں، جس کے باعث ماہرین نے عوام کو محتاط اور چوکنا رہنے کی ہدایت دی ہے۔

Recent News

شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

سبریمالہ میں خواتین کے داخلہ سے متعلق عرضی پر سماعت کے دوران مسلم خواتین کے مسجد جانے کا بھی ذکر

April 25, 2026
ریزرو بینک آف انڈیا نے  پے ٹی ایم پیمنٹ بینک لمیٹڈ کا  لائسنس منسوخ کر دیا

ریزرو بینک آف انڈیا نے پے ٹی ایم پیمنٹ بینک لمیٹڈ کا لائسنس منسوخ کر دیا

April 25, 2026
سمراٹ چودھری بہار کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب

سمراٹ چودھری کو بہار اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل

April 24, 2026
پاکستان نے یو اے ای سے لیے گئے قرض کی آخری قسط ادا کر دی

پاکستان نے یو اے ای سے لیے گئے قرض کی آخری قسط ادا کر دی

April 24, 2026
چینی شہریوں کے لیے سیاحتی ویزا پھر سے شروع کرنے کی تیاری

چینی شہریوں کے لیے سیاحتی ویزا پھر سے شروع کرنے کی تیاری

April 23, 2026
سی بی ایس ای کے سیکنڈ بورڈ امتحانات15 مئی سے

سی بی ایس ای کے سیکنڈ بورڈ امتحانات15 مئی سے

April 23, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.