Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

ممبئی میں ریکارڈ بارش، نشیبی علاقے زیر آب

اسکول و کالج بند، ٹریفک و ریل خدمات متاثر‘ غیر ضروری گھروں سے نہ نکلنے کا عوام کومشورہ

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
5 months ago
ممبئی میں ریکارڈ بارش، نشیبی علاقے زیر آب

ممبئی،:مہاراشٹرا کے دارالحکومت ممبئی اور اطراف میں لگاتار ہورہی موسلادھار بارش نے شہر کی زندگی کو بری طرح متاثر کردیا ہے ۔ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے شدید بارش اور سڑکوں پر پانی بھر جانے کے باعث پیر کو دوپہر کے وقت کام کرنے والے تمام اسکولوں اور کالجوں کو بند کرنے کا اعلان کردیا۔ دریں اثنا، محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے شہر اور مضافات کے لیے مزید بھاری بارش کی پیش قیاسی کرتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے ۔دوسری جانب مہاراشٹرا کے مراٹھواڑہ علاقے کے مکھیڈ تعلقہ میں بادل پھٹنے کے واقعہ کے بعد ناندیڑ ضلع کے پانچ افراد لاپتہ ہیں۔ وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے ان افراد کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تلاش جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں اگلے دو دن کیلئے ممبئی، تھانے اور رائے گڑھ اضلاع میں ریڈ الرٹ برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے کے باعث اندھیری سب وے کی دونوں لین مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہیں۔

ممبئی ٹریفک پولیس نے بتایا کہ گاڑیوں کو اب ٹھاکرے برج اور گوکھلے پل سے متبادل راستے پر منتقل کیا جا رہا ہے ۔ پولیس کے مطابق واکولا پل، حیات جنکشن اور کھار سب وے پر بھی پانی جمع ہے ، جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت سست روی کا شکار ہے ۔سینٹرل ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر ڈاکٹر سوپنل نیلا کے مطابق کرلا اور تلک نگر کے درمیان ہاربر لائن پر ٹریک پوائنٹس بند کر دیے گئے ہیں۔ تاہم کسی مقام پر ٹرین سروس بند نہیں کی گئی۔ حکام نے شہریوں کو تاکید کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور ضرورت پڑنے پر بی ایم سی کے مرکزی کنٹرول روم کی ہیلپ لائن 1916 پر رابطہ کریں۔

پیر کو لگاتار تیسرے دن بھی ممبئی میں زور دار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔ دن کے وقت اندھیرا چھا جانے کے باعث بصارت متاثر ہوئی اور ٹریفک مزید سست پڑگیا۔ اندھیری سب وے ، لوکھنڈوالا کامپلیکس اور دیگر مقامات پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔ تاہم بیسٹ انڈر ٹیکنگ نے وضاحت کی کہ کسی بھی بس روٹ کو تبدیل نہیں کیا گیا۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ رات بھر بارش کے بعد پیر کی صبح 9 بجے سے بارش کی شدت میں مزید اضافہ ہوا۔ صبح 9 بجے سے صرف ایک گھنٹے کے اندر جزیرہ نما شہر میں 37 ملی میٹر، مشرقی مضافات میں 39 ملی میٹر اور مغربی مضافات میں 29 ملی میٹر اوسط بارش ریکارڈ کی گئی۔ چیمبور میں سب سے زیادہ 65 ملی میٹر جبکہ شیواجی نگر میں ایک گھنٹے کے دوران 50 ملی میٹر بارش ہوئی۔حکام کے مطابق24 گھنٹوں میں جزیرہ نما شہر میں اوسطاً 54.58 ملی میٹر، مشرقی مضافاتی علاقوں میں 72.61 ملی میٹر اور مغربی مضافات میں 65.86 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران کئی مقامات پر 100 ملی میٹر سے زیادہ بارش بھی درج کی گئی۔

Recent News

جمعہ کو ہوگی نماز یا بسنت پنچمی کی پوجا؟

جمعہ کو ہوگی نماز یا بسنت پنچمی کی پوجا؟

January 19, 2026
صبح – صبح زلزلہ نے دہلی کو دہلایا

صبح – صبح زلزلہ نے دہلی کو دہلایا

January 19, 2026
بم کی دھمکی کے بعد لکھنؤ ہوائی اڈے پر انڈیگو پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

بم کی دھمکی کے بعد لکھنؤ ہوائی اڈے پر انڈیگو پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

January 18, 2026
دہلی میں فضائی آلودگی کا معیار انتہائی ابتر – ‘گریپ 4’ نافذ

دہلی میں فضائی آلودگی کا معیار انتہائی ابتر – ‘گریپ 4’ نافذ

January 18, 2026
مظاہروں کے بعد سیکیورٹی کی صورتحال قابو میں ہونے کاایرانی سفیر کا دعویٰ

مظاہروں کے بعد سیکیورٹی کی صورتحال قابو میں ہونے کاایرانی سفیر کا دعویٰ

January 18, 2026
گرین لینڈ پر قبضہ کا منصوبہ فی الحال ملتوی

گرین لینڈ پر قبضہ کا منصوبہ فی الحال ملتوی

January 17, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.