دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر دفتر (سی ای او) نے ووٹر لسٹ اصلاح کے لیے ‘اسپیشل سمری ریویژن مہم’ پورا ہونے کے بعد پیر کو حتمی ووٹر لسٹ جاری کر دی ہے۔ اس کے مطابق دہلی کے 70 اسمبلی حلقوں میں کُل ایک کروڑ 55 لاکھ 24 ہزار 858 ووٹر ہیں۔ اس طرح گزشتہ اسمبلی انتخابات کے مقابلے 5 سال میں تقریباً 7 لاکھ 38 ہزار سے زیادہ رائے دہندگان میں اضافہ ہوا ہے۔
خاص بات یہ ہے کہ ووٹر لسٹ سے ووٹروں کے نام کاٹنے و فرضی ووٹر شناختی کارڈ بنوانے کے معاملے میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف کی طرف سے بہت سارے الزامات لگائے۔ لوک سبھا انتخابات کے بعد ساڑھے چھ ماہ میں دہلی میں 3 لاکھ 22 ہزار 922 ووٹروں کا اضافہ ہوا ہے۔
سی ای او دفتر کا کہنا ہے کہ ‘اسپیشل سمری ریویژن مہم’ کے تحت دعوے اور اعتراضات کی درخواست دینے کے لیے 29 اکتوبر سے 28 نومبر تک کی تاریخ طے کی گئی تھی اور 24 دسمبر تک اس کا نپٹارہ کیا جانا تھا۔ اس مقررہ تاریخ کے بعد بھی بڑی تعداد میں درخواست ملے۔ اس لیے 15 دسمبر تک ملے درخواست کو ووٹر لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ 16 دسمبر کے بعد غیر معمولی طور سے بہت زیادہ درخواست ملے۔ الیکشن کمیشن کے حکم کے مطابق ان درخواست کی سختی سے جانچ کرنے کی ای آر او کو ہدایات دی گئی ہیں۔
تصدیق کے بعد ان لوگوں کا ووٹر شناختی کارڈ بنے گا اور سپلیمنٹری ووٹر لسٹ تیار ہوگی۔ فرضی شناختی کارڈ کے سہارے ووٹر شناختی کارڈ بنوانے کے لیے درخواست دینے والے 24 لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ اس لیے فرضی شناختی کارڈ کے سہارے ووٹر شناختی کارڈ بنوانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو سکتی ہے۔