Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست دہلی

دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے حتمی ووٹر لسٹ جاری

گزشتہ اسمبلی انتخاب کے مقابلے تقریباً 7 لاکھ 38 ہزار سے زیادہ رائے دہندگان میں اضافہ

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
6 months ago
دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے حتمی ووٹر لسٹ جاری

دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر دفتر (سی ای او) نے ووٹر لسٹ اصلاح کے لیے ‘اسپیشل سمری ریویژن مہم’ پورا ہونے کے بعد پیر کو حتمی ووٹر لسٹ جاری کر دی ہے۔ اس کے مطابق دہلی کے 70 اسمبلی حلقوں میں کُل ایک کروڑ 55 لاکھ 24 ہزار 858 ووٹر ہیں۔ اس طرح گزشتہ اسمبلی انتخابات کے مقابلے 5 سال میں تقریباً 7 لاکھ 38 ہزار سے زیادہ رائے دہندگان میں اضافہ ہوا ہے۔
خاص بات یہ ہے کہ ووٹر لسٹ سے ووٹروں کے نام کاٹنے و فرضی ووٹر شناختی کارڈ بنوانے کے معاملے میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف کی طرف سے بہت سارے الزامات لگائے۔ لوک سبھا انتخابات کے بعد ساڑھے چھ ماہ میں دہلی میں 3 لاکھ 22 ہزار 922 ووٹروں کا اضافہ ہوا ہے۔
سی ای او دفتر کا کہنا ہے کہ ‘اسپیشل سمری ریویژن مہم’ کے تحت دعوے اور اعتراضات کی درخواست دینے کے لیے 29 اکتوبر سے 28 نومبر تک کی تاریخ طے کی گئی تھی اور 24 دسمبر تک اس کا نپٹارہ کیا جانا تھا۔ اس مقررہ تاریخ کے بعد بھی بڑی تعداد میں درخواست ملے۔ اس لیے 15 دسمبر تک ملے درخواست کو ووٹر لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ 16 دسمبر کے بعد غیر معمولی طور سے بہت زیادہ درخواست ملے۔ الیکشن کمیشن کے حکم کے مطابق ان درخواست کی سختی سے جانچ کرنے کی ای آر او کو ہدایات دی گئی ہیں۔
تصدیق کے بعد ان لوگوں کا ووٹر شناختی کارڈ بنے گا اور سپلیمنٹری ووٹر لسٹ تیار ہوگی۔ فرضی شناختی کارڈ کے سہارے ووٹر شناختی کارڈ بنوانے کے لیے درخواست دینے والے 24 لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ اس لیے فرضی شناختی کارڈ کے سہارے ووٹر شناختی کارڈ بنوانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو سکتی ہے۔

Recent News

عمرہ زائرین کیلئے سعودیہ کے نئے رہنما اصول جاری

عمرہ زائرین کیلئے سعودیہ کے نئے رہنما اصول جاری

July 17, 2025
عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس کے اندر ’آزاد فلسطین‘ کا نعرہ

عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس کے اندر ’آزاد فلسطین‘ کا نعرہ

July 16, 2025
جنسی جرائم کی روک تھام کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت: جماعت اسلامی ہند

جنسی جرائم کی روک تھام کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت: جماعت اسلامی ہند

July 15, 2025
بہار میں ووٹر لسٹو ں کی خصوصی گہری نظرثانی  مہم جاری

بہار میں ووٹر لسٹو ں کی خصوصی گہری نظرثانی مہم جاری

July 15, 2025
بھگونت مان حکومت نے ’انسداد جرم برائے پنجاب پاکیزہ صحیفہ بل 2025‘ کو منظوری دے دی

بھگونت مان حکومت نے ’انسداد جرم برائے پنجاب پاکیزہ صحیفہ بل 2025‘ کو منظوری دے دی

July 14, 2025
بہار کے پسماندہ ضلعوں کے لئے ریاستی حکومت کی سبھی تجاویز پر نیتی آیوگ کی مہر

بہار میں مفت بجلی کی کوئی تجویز نہیں

July 14, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.