Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

اتر پردیش میں ایس آئی آر کا پہلا مرحلہ مکمل- 2.89کروڑ نام حذف

14دنوں میں محض 2 لاکھ ووٹرس جوڑے گئے،31 دسمبر کو ڈرافٹ ووٹر لسٹ شائع کی جائے گی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 weeks ago
ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار سے لنک کرنے کا فیصلہ

اتر پردیش میں ایس آئی آر کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق 2.89 کروڑ لوگوں کے نام ایس آئی آر میں حذف ہو گئے ہیں۔ ریاست میں فارم بھرنے کی مدت کار میں 14 دنوں کا اضافہ کیا گیا تھا تاکہ کوئی ووٹر چھوٹنے نہ پائے، لیکن گزشتہ 14 دنوں میں محض 2 لاکھ نئے نام جڑنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایس آئی آر سے متعلق تاریخوں میں مزید کسی توسیع کی گنجائش نہیں ہے۔ 31 دسمبر کو ڈرافٹ ووٹر لسٹ شائع کی جائے گی۔ اس کے بعد ایس آئی آر کا اگلا مرحلہ شروع ہوگا، جس میں اعتراضات داخل کیے جائیں گے، اور پھر مقررہ مدت میں حتمی ووٹر لسٹ بھی جاری کیا جائے گا۔ جو خبریں سامنے آ رہی ہیں، اس میں بتایا جا رہا ہے کہ سب سے زیادہ تقریباً 30 فیصد نام لکھنؤ اور غازی آباد میں حذف ہوئے ہیں۔ فارم بھرنے کی مدت 26 دسمبر کی شب 12 بجے تک ہے، لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ چند گھنٹوں میں لاکھوں فارم جمع ہو جائیں۔

واضح رہے کہ اتر پردیش میں فارم بھرنے کی مدت کار 26 دسمبر 2025 تک بڑھائی گئی تھی۔ اس سے قبل یہ مدت کار 11 دسمبر تک تھی اور ڈرافٹ ووٹر لسٹ 16 دسمبر کو جاری ہونی تھی۔ اب ڈرافٹ ووٹر لسٹ 31 دسمبر کو جاری ہوگی۔ دعوے اور اعتراضات حاصل کرنے کی مدت 31 دسمبر 2025 سے 30 جنوری 2026 تک مقرر کی گئی ہے۔ 31 دسمبر 2025 سے 21 فروری 2026 تک بھرے گئے فارم پر فیصلہ لیا جائے گا اور دعووں و اعتراضات کو نمٹایا جائے گا۔ اتر پردیش کی ووٹر لسٹ کی حتمی اشاعت اب 28 فروری 2026 کو ہوگی۔

Recent News

سمن سے متعلق معاملات میں  اروند کیجریوال اور  امانت اللہ خان کو بری

سمن سے متعلق معاملات میں اروند کیجریوال اور امانت اللہ خان کو بری

January 22, 2026
نماز جمعہ پر پابندی اور دن بھر پوجا کی درخواست مسترد

نماز جمعہ پر پابندی اور دن بھر پوجا کی درخواست مسترد

January 22, 2026
پاکستان کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا فیصلہ

پاکستان کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا فیصلہ

January 22, 2026
اتراکھنڈ میں مسلمانوں کےخلاف معاشی بائیکاٹ اور منظم ہراسانی پرمبنی رپورٹ جاری

اتراکھنڈ میں مسلمانوں کےخلاف معاشی بائیکاٹ اور منظم ہراسانی پرمبنی رپورٹ جاری

January 22, 2026
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے تاریخی مشن کے بعد سنیٹا ولیمز ناسا سے ریٹائر

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے تاریخی مشن کے بعد سنیٹا ولیمز ناسا سے ریٹائر

January 22, 2026
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

January 21, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.