Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بال بال بچے

روسی ڈرون نے پولینڈ کی سرحد واقع ریلوے اسٹیشن کو بنایا نشانہ

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
15 hours ago
سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بال بال بچے

روس کے ایک ڈرون نے یوکرین-پولینڈ سرحد کے قریب ایک ریلوے اسٹیشن کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ حادثہ اتوار کے روز ایسے وقت میں ہوا جب کچھ ہی دیر قبل برطانیہ و سویڈن کے سابق وزرائے اعظم سمیت کئی سینئر بیرون ملکی افسر وہاں سے ایک ٹرین پر سوار ہو کر گزرے تھے۔

یوکرین کے سرکاری ریل آپریٹر کے مطابق برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن، سویڈن کے سابق وزیر اعظم کارل بلٹ اور یوروپی یونین کے کئی ممالک کے حفاظتی مشیروں کو لے جا رہی ایک سفارتی ٹرین کو قصداً یاہودین اسٹیشن سے مقررہ وقت سے قبل روانہ کیا گیا تھا۔ یہ بیرون ملکی افسران کیف میں منعقد ایک سیکورٹی اجلاس سے لوٹ رہے تھے۔

ریل آپریٹر کے ذریعہ ٹیلیگرام پر جاری ایک پوسٹ کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ روسی ڈرون کا حقیقی نشانہ ڈپلومیٹک ٹرین ہی تھی، جو اتوار کے روز مقررہ وقت سے پہلے اسٹیشن سے روانہ ہو گئی تھی۔ سویڈن کے سابق وزیر اعظم بلٹ نے ایکس پر یاہودین-دوروہُسک سرحدی چوکی کے پاس واقع یاہودین اسٹیشن پر ہوئے حملہ کی ویڈیو شیئر بھی کی ہے۔ ریل آپریٹر کا کہنا ہے کہ ایک دیگر ٹرین، جس میں سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر ڈیوڈ پیٹریس سوار تھے، ڈرون کے حملہ کے وقت یاہودین اسٹیشن پر ہی موجود تھی۔ حالانکہ اس حملہ میں فی الحال کسی بھی ہلاکت کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔

ریلوے آپریٹر کا کہنا ہے کہ روسی حملوں کے خطرے کو دیکھتے ہوئے ٹرین کے وقت میں تھوڑی تبدیلی کی گئی اور اسے تھوڑا قبل روانہ کیا گیا۔ ریلوے افسران کا ماننا ہے کہ روسی ڈرون کا اصل نشانہ یہی ڈپلومیٹک ٹرین تھی جس میں وی آئی پی لیڈران سوار تھے۔

Recent News

ڈاکٹر آدتیہ نارائن مشرا سمیت کئی ماہرین تعلیم اور دانشور  کانگریس میں شامل

ڈاکٹر آدتیہ نارائن مشرا سمیت کئی ماہرین تعلیم اور دانشور کانگریس میں شامل

September 14, 2026
سعودی عرب کے پاس  صرف 5 سے 7 دنوں کا تیل بچا

سعودی عرب کے پاس صرف 5 سے 7 دنوں کا تیل بچا

September 14, 2026
آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، ایرانی مال بردار جہاز پر حملہ، ایک کی موت

آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، ایرانی مال بردار جہاز پر حملہ، ایک کی موت

September 14, 2026
سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بال بال بچے

سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بال بال بچے

September 14, 2026
80 فیصد ہندوستانی گوشت خور، برکس کے ویجیٹیرین مینو پر راہل گاندھی کا طنز

80 فیصد ہندوستانی گوشت خور، برکس کے ویجیٹیرین مینو پر راہل گاندھی کا طنز

September 14, 2026
برکس 2026 کے ’نئی دہلی اعلامیہ‘ میں ’بانڈونگ روح‘ کا ذکر

برکس 2026 کے ’نئی دہلی اعلامیہ‘ میں ’بانڈونگ روح‘ کا ذکر

September 13, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.