Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

فری لانس جرنلسٹ سارہ عزیز کو برطانیہ کا باوقار ینگ جرنلسٹ آف دی ایئر ایوارڈ

کولکتہ کی صحافی کی روہنگیائی پناہ گزینوں اور خواتین کیخلاف جرائم پر بین الاقوامی اخبارات میں رپورٹس شائع

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
6 months ago
فری لانس جرنلسٹ سارہ عزیز کو برطانیہ کا باوقار ینگ جرنلسٹ آف دی ایئر ایوارڈ

حیدرآباد : کولکتہ کی فری لانس جرنلسٹ سارہ عزیز کو برطانیہ کے سالانہ پریس ایوارڈ کے تحت ینگ جرنلسٹ آف دی ایئر ایوارڈ حاصل ہواہے ۔سیاست نیوز کی خبر کے مطابق 23 سالہ سارہ عزیز کولمبیا یونیورسٹی گرائجویٹ اسکول آف جرنلزم نیویارک میں ماسٹر آف سائنس اِن جرنلزم کی طالب علم ہیں۔ اُنھوں نے 2023ء میں جرنلزم کے کیرئیر کا آغاز کیا اور کولکتہ میں انڈر گرائجویٹ ڈگری میں زیرتعلیم ہیں۔ کولکتہ کے لوریٹو کالج سے انگلش لٹریچر میں بیچلر آف آرٹس کی طالب علم کی حیثیت سے سارہ عزیز نے وائس آف امریکہ کے لئے روہنگیا مسلم پناہ گزینوں سے متعلق رپورٹ پیش کی تھی۔ اِس رپورٹ کو برٹش میڈیا ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سارہ عزیز کی تحقیقاتی رپورٹ کو گارڈین اور ٹیلیگراف جیسے اخبارات نے بھی شائع کیا۔ پریس ایوارڈ کا شمار صحافت کے شعبہ میں برطانیہ کے نامور ایوارڈس میں ہوتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نومبر 2024ء میں سارہ عزیز نے برطانیہ کے دی ٹیلیگراف میں تحقیقاتی رپورٹ پیش کی جس میں ہندوستانی حکومت کی جانب سے محروس کئے گئے ایک روہنگیا لڑکے کی مشتبہ موت کی سچائی پیش کی گئی تھی۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ حراست کے دوران طبی سہولتوں کی فراہمی میں تساہل کے سبب لڑکے کی موت واقع ہوئی ہے۔ روہنگیا پناہ گزینوں کی ہندوستان میں محروسی کی تفصیلات بھی رپورٹ میں پیش کی گئی۔ اُنھوں نے حال ہی میں ہندوستان بالخصوص مغربی بنگال میں خواتین کے جنسی استحصال اور عصمت ریزی کے واقعات پر رپورٹ پیش کی تھی۔ یہ رپورٹ دی گارڈین میں شائع ہوئی جس کے ذریعہ ہندوستان میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ کا اظہار ہوتا ہے۔ سارہ عزیز نے کئی بین الاقوامی اخبارات اور میگزینس کے لئے ہندوستانی اور بنگلہ دیش میں روہنگیائی پناہ گزینوں کے مسائل پر رپورٹ پیش کی جن میں ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ، وائس آف امریکہ اور دی گارڈین شامل ہیں۔ برطانیہ کے دی ٹائمس نے 2025ء میں بنگلہ دیشی طلبہ کے احتجاج سے متعلق سارہ عزیز کی رپورٹ شائع کی تھی۔ اگست 2025ء میں وہ کولمبیا یونیورسٹی سے گرائجویشن اور جرنلزم میں ماسٹرس کی تکمیل کریں گی۔

Recent News

چھتیس گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ میں 5  نوجوانوں کی دردناک موت

چھتیس گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ میں 5 نوجوانوں کی دردناک موت

December 7, 2025
نائٹ کلب واردات میں 25 افراد کی موت کے بعد  حادثے کی تحقیقات شروع

نائٹ کلب واردات میں 25 افراد کی موت کے بعد حادثے کی تحقیقات شروع

December 7, 2025
انڈیگو بحران پر مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی کا سخت رخ

انڈیگو بحران پر مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی کا سخت رخ

December 6, 2025
نالوں کی مرمت اور حفاظت میں لاپرواہی پردہلی  ہائی کورٹ ناراض

نالوں کی مرمت اور حفاظت میں لاپرواہی پردہلی ہائی کورٹ ناراض

December 6, 2025
دہلی میں درجہ حرارت 5.6 ڈگری سیلسیس تک گرا

دہلی میں درجہ حرارت 5.6 ڈگری سیلسیس تک گرا

December 6, 2025
وقف جائیدادوں کے رجسٹریشن کے لیے تین ماہ کی مہلت

وقف جائیدادوں کے رجسٹریشن کے لیے تین ماہ کی مہلت

December 5, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.