Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو Front Urdu

غزہ سٹی کے لاکھوں لوگ شہر چھوڑنے کو نہیں تیار،اسرائیلی حملوں میں مزید 50 فلسطینی جاں بحق

غزہ سٹی وہ واحد شہر ہے جس پر اسرائیلی فوج 23 ماہ کی یلغار کے باوجود قبضہ نہ کر سکی۔ فی الحال صیہونی افواج فضائی حملوں سے اونچی عمارتوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

affan by affan
10 months ago
غزہ سٹی کے لاکھوں لوگ شہر چھوڑنے کو نہیں تیار،اسرائیلی حملوں میں مزید 50 فلسطینی جاں بحق

غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے مسلسل شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ جمعہ کو تازہ کارروائی میں کم از کم 50 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر پر اپنے حملے مزید تیز کر دیے ہیں۔ تاہم، غزہ پٹی کے سب سے بڑے اور گنجان آباد شہر غزہ سٹی کے لاکھوں مکینوں نے اپنے گھروں کو چھوڑنے اور اسرائیلی فوج کے بتائے گئے نام نہاد محفوظ مقامات پر جانے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ شہر حماس کا مضبوط گڑھ مانا جاتا ہے اور اسرائیلی فوج مسلسل یہاں بمباری اور گولہ باری کر رہی ہے۔ خوراک اور دیگر اشیائے ضرورت کی سپلائی مکمل طور پر رکی ہوئی ہے، جس سے شہری شدید فاقہ کشی اور انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔

اسرائیلی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ سٹی پر قبضہ کرنے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔ فوج کو شبہ ہے کہ حماس کے زیر اثر اس شہر میں اسرائیلی یرغمالی قید ہیں۔ گزشتہ 23 مہینوں سے اسرائیلی حملوں کے باوجود فوج غزہ سٹی پر مکمل قبضہ نہیں کر سکی۔ مضافاتی علاقوں کو خالی کرا لیا گیا ہے مگر گنجان آبادی اور شہریوں کی مزاحمت کی وجہ سے شہر کے اندر زمینی کارروائی تیز نہیں ہو پا رہی۔ مقامی آبادی نے شہر چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے اسرائیلی ظلم کے خلاف ڈٹے رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج فی الحال فضائی حملوں پر انحصار کر رہی ہے اور شہر کی بلند عمارتوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ فوج کا دعویٰ ہے کہ حالیہ دنوں میں 500 سے زیادہ مقامات پر حملے کیے گئے ہیں۔ اسرائیل کی ریزرو فورسز نے بھی اعلان کیا ہے کہ غزہ پر مکمل قبضہ ہونے تک کارروائی جاری رہے گی۔ دوسری طرف یروشلم میں بھی پرتشدد واقعہ پیش آیا، جہاں ایک ہوٹل کے باہر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر کے دو افراد کو زخمی کر دیا گیا۔ ان میں سے 50 سالہ شخص کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جبکہ 25 سالہ زخمی زیر علاج ہے۔

read more…….qaumiawaz.com

Recent News

سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال پر دہلی ہائی کورٹ کا اظہارِ تشویش

سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال پر دہلی ہائی کورٹ کا اظہارِ تشویش

July 16, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

اگر کسی تیسری زبان کو پڑھانا ہے، تو اس کا آغاز چھٹی جماعت سے ہی ہو- سپریم کورٹ

July 16, 2026
مغربی بنگال میں 46 لاکھ سے زائد نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کے لیے نشان زد

دہلی سمیت کئی ریاستوں میں ایس آئی آر کی تاریخ میں توسیع

July 16, 2026
ایران اور امریکا کے درمیان حالات بدستور کشیدہ

ایران کی راجدھانی تہران میں امریکہ کی جانب سے شدید بمباری

July 16, 2026
عمر خالد کو  بہن کی شادی میں شامل ہونے کی اجازت

6 برس سے جیل میں بند عمر خالد کو عدالت سے بڑی راحت

July 16, 2026
انکت شرما قتل معاملہ میں 6 مسلم نوجوان باعزت بری

انکت شرما قتل معاملہ میں 6 مسلم نوجوان باعزت بری

July 15, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.