Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو Front Urdu

سونا-چاندی ریکارڈ سطح پر، 10 گرام سونا ₹1.06 لاکھ سے اوپر، چاندی ₹1.23 لاکھ

ہندوستان میں سونا اور چاندی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، 24 قیراط سونا فی 10 گرام ₹1.06 لاکھ اور چاندی فی کلو ₹1.23 لاکھ تک پہنچ گئی، عالمی مارکیٹ میں بھی تیزی برقرار۔

affan by affan
1 year ago
سونا-چاندی ریکارڈ سطح پر، 10 گرام سونا ₹1.06 لاکھ سے اوپر، چاندی ₹1.23 لاکھ

نئی دہلی: ہندوستان میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں مسلسل تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے اور بدھ کے روز سونا اور چاندی دونوں ہی اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ اس اضافے کے بعد زیورات کی مارکیٹ اور سرمایہ کاروں کے حلقوں میں خاصی چہل پہل دیکھی گئی۔

انڈیا بلین جویلرز ایسوسی ایشن (آئی بی جے اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق، 24 قیراط سونا بڑھ کر 1,06,021 روپے فی 10 گرام پر پہنچ گیا ہے، جو منگل کو 1,04,424 روپے فی 10 گرام تھا۔ اس طرح محض 24 گھنٹوں کے دوران سونے کی قیمت میں 1,597 روپے کا نمایاں اضافہ درج کیا گیا۔ اسی طرح 22 قیراط سونا بھی بڑھ کر 97,115 روپے فی 10 گرام ہو گیا، جو پہلے 95,652 روپے تھا۔ 18 قیراط سونا 79,516 روپے فی 10 گرام تک پہنچ گیا، جو ایک دن پہلے 78,318 روپے پر دستیاب تھا۔

چاندی کے نرخوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا۔ بدھ کو ایک کلوگرام چاندی کی قیمت 1,23,220 روپے درج کی گئی، جبکہ اس سے ایک دن پہلے یہ 1,22,833 روپے فی کلوگرام تھی۔ اس طرح ایک دن میں چاندی کی قیمت میں 387 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آئی بی جے اے دن میں دو بار، صبح اور شام، سونا اور چاندی کے ریٹس جاری کرتی ہے، جنہیں زیورات کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کے لیے اہم رہنما مانا جاتا ہے۔

فیوچرز مارکیٹ میں بھی یہی رجحان برقرار رہا۔ ملٹی کموڈٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) پر اکتوبر 2025 کے سونے کے معاہدے کی قیمت 0.62 فیصد بڑھ کر 1,06,447 روپے فی 10 گرام پر بند ہوئی۔ دوسری طرف دسمبر 2025 کے چاندی کے معاہدے میں 0.27 فیصد کا اضافہ درج ہوا اور قیمت 1,24,863 روپے رہی۔

ماہرین کے مطابق، عالمی سطح پر قیمتی دھاتوں میں جاری تیزی، ہندوستانی مارکیٹ پر براہِ راست اثر ڈال رہی ہے، اور آنے والے دنوں میں بھی اس کا رجحان برقرار رہنے کے امکانات ہیں۔

read more…..qaumiawaz.com

Recent News

امریکہ سے 18ہزار ہندوستانی سمیت  15 لاکھ تارکین وطن کی ملک بدری ممکن

ٹرمپ انتظامیہ کے ذریعہ فلسطینی لیڈران کو پریشان کیے جانے کا سلسلہ بدستور جاری

September 17, 2026
 اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے والے  آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال   

 اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے والے  آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال   

September 16, 2026
پی ایف کوریج کے لیے ماہانہ تنخواہ کی حد 15,000 سے بڑھا کر 25,000کر دی گئی

پی ایف کوریج کے لیے ماہانہ تنخواہ کی حد 15,000 سے بڑھا کر 25,000کر دی گئی

September 16, 2026
یو پی آئی چارج کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر – ان گزٹ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

یو پی آئی چارج کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر – ان گزٹ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

September 16, 2026
بحیرۂ احمربحران میں شدّت !سعودی عرب نے ینبع بندرگاہ سے تیل لوڈنگ روکی

بحیرۂ احمربحران میں شدّت !سعودی عرب نے ینبع بندرگاہ سے تیل لوڈنگ روکی

September 16, 2026
عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان جاری

عازمین حج کی طبی جانچ کی مدت میں 30 ستمبر تک توسیع

September 16, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.