Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

سونا-چاندی خریدنے والوں کے لیےخوشخبری – قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

لٹی کموڈٹی ایکسچینج پر جہاں سونا 10 گرام پر تقریباً 5,000 روپئے سستا ہوا، وہیں چاندی کی قیمت میں بھی گراوٹ درج کی گئی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 months ago
سونا-چاندی خریدنے والوں کے لیےخوشخبری – قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

سونا اور چاندی کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے نمایاں اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا لیکن ہفتے کے آخر تک دونوں قیمتی دھاتیں گراوٹ کے ساتھ بند ہوئیں۔ ملٹی کموڈٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) پر جہاں سونا 10 گرام پر تقریباً 5,000 روپئے سستا ہوا، وہیں چاندی کی قیمت میں بھی گراوٹ درج کی گئی۔ اہم بات یہ ہے کہ چاندی کی قیمت اب تک کی بلند ترین سطح سے 2.10 لاکھ  روپئے فی کلو گرام سے زیادہ نیچے آچکی ہے۔

ایم سی ایکس  پر 3 جولائی ایکسپائری والی چاندی کی فیوچر گزشتہ ہفتے کے آخری 2 کاروباری دنوں میں تیزی کے باوجود مجموعی طور پر گراوٹ کا شکار رہی۔ چاندی 5 جون کو 2,48,537 روپے فی کلوگرام پر بند ہوئی تھی، جب کہ جمعہ کو اس کی قیمت 2,46,604 روپے فی کلوگرام پر آگئی۔ اس طرح ہفتے کے دوران چاندی کی قیمت 1933 روپے فی کلو سستی ہو گئی۔

جون میں چاندی کی قیمتیں اور بھی کمزور رہی ہیں۔ مئی کے آخری تجارتی دن 2,66,998 روپئے فی کلوگرام پر بند ہوئی چاندی موجودہ سطح تک آتے آتے محض 10 کاروباری دنوں میں 20,394 روپئے فی کلو گرام ٹوٹ چکی ہے۔ چاندی کی قیمت میں آئی گراوٹ کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جنوری میں اس ایکسپائری والے کانٹریکٹ نے پہلی بار 4 لاکھ روپئے کی سطح پار کی تھی اور 4,57,328 روپئے فی کلو گرام کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ حالانکہ اس کے بعد مسلسل گراوٹ کا دور شروع ہوا اور اب چاندی اس سطح سے2,10,724 روپئے فی کلو نیچے کاروبار کر رہی ہے۔

سونے کی بات کریں تو اس میں اور بھی زیادہ گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ ایم سی ایک پر5 اگست ایکسپائری والے 24 قیراط سونے کی فیوچر قیمت 5 جون کو 1,55,594 روپئے فی 10 گرام تھی جو جمعہ کو کم ہو کر 1,50,675 روپئے فی 10 گرام پر بند ہوا۔ اس کا مطلب ہے کہ ایک ہفتے میں سونا 4,919 روپئے فی 10 گرام سستا ہوگیا۔

Recent News

شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

نیٹ پیپر لیک معاملہ پر سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ

September 18, 2026
الیکشن کمیشن نے ٹی ایم سی کے  نام اورانتخابی نشان  کو  منجمد کر دیا

الیکشن کمیشن نے ٹی ایم سی کے نام اورانتخابی نشان کو منجمد کر دیا

September 18, 2026
حکومت کی اپیل کے باوجود ڈی ٹی سی بس ڈرائیورس کی ہڑتال جاری

حکومت کی اپیل کے باوجود ڈی ٹی سی بس ڈرائیورس کی ہڑتال جاری

September 18, 2026
وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

September 17, 2026
میرا سر قلم کر دو، پھر بھی میں بی جے پی میں نہیں جاؤں گی :مہوا موئترا

امت شاہ کی میٹنگوں سے مسلم افسران کو باہر رکھنے کا مہوا موئتراکا الزام

September 17, 2026
امریکہ سے 18ہزار ہندوستانی سمیت  15 لاکھ تارکین وطن کی ملک بدری ممکن

ٹرمپ انتظامیہ کے ذریعہ فلسطینی لیڈران کو پریشان کیے جانے کا سلسلہ بدستور جاری

September 17, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.