Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

انسٹاگرام پر بچوں سے متعلق قابل اعتراض اشتہارات پر حکومت سخت

نوٹس جاری کر  ایسے تمام اشتہارات کو فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت دی جو بچوں کے جنسی استحصال تک رسائی کو فروغ دیتے ہیں 

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 months ago
انسٹاگرام پر بچوں سے متعلق قابل اعتراض اشتہارات پر حکومت سخت

حکومت نے انسٹاگرام پر انسٹاگرام پر بچوں کے جنسی استحصال اور بدسلوکی کے مواد (سی ایس ای اے ایم) سے منسلک پیڈ اشتہارات کے معاملے میں میٹا  کے خلاف سخت رخ اپنایا ہے۔ ہندی نیوز پورٹل ’ٹی وی 9 بھارت ورش‘ پر ذرائع کے حوالے سے شائع خبر کے مطابق الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے میٹا کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جس میں اسے انسٹاگرام پر ایسے تمام اشتہارات اور مواد کو فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت دی ہے، جو بچوں کے جنسی استحصال کے مواد تک رسائی کو فروغ دیتے ہیں یا اسے فراہم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

حکومت نے میٹا سے اس معاملے میں تفصیلی وضاحت بھی طلب کی ہے۔ حکومت نے وضاحت پیش کرنے کے لیے 7 دنوں کا وقت دیا ہے۔ وزارت یہ جاننا چاہتی ہے کہ انسٹاگرام جیسے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایسے اشتہارات کیسے سامنے آئے، انہیں روکنے کے لیے کون سے حفاظتی اقدامات نافذ تھے اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے کمپنی کیا اقدامات اٹھائے گی۔ اب سب کی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ میٹا حکومت کے سوالات کا کیا جواب دیتی ہے اور کمپنی اپنے اشتہارات کی تحقیقات کے نظام میں کس قسم کی اصلاحات کا اعلان کرتی ہے۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام پر فحش مواد کے متعلق مرکزی حکومت نے سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔ حال ہی میں مرکزی آئی ٹی وزیر اشونی ویشنو نے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کو میٹا کو طلب کرنے کی ہدایت دی تھی۔ مرکزی وزیر نے حکام کو ہندوستان میں بچوں کے جنسی استحصال کے مواد کو فروغ دینے والے انسٹاگرام اشتہارات کے معاملے میں میٹا کو طلب کرنے کی ہدایت دی تھی۔ حکومت کو بچوں کے آن لائن تحفظ اور پلیٹ فارم کی جوابدہی کو لے کر شدید تشویش ہے۔

حکومت کا ماننا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس طرح کے اشتہارات کا نشر ہونا انتہائی سنگین معاملہ ہے۔ خاص طور پر تب جب یہ پیڈ اشتہارات کے ذریعے زیادہ لوگوں تک پہنچتے ہیں۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ بچوں کے تحفظ سے جڑے معاملات میں کسی بھی طرح کی لاپرواہی قبول نہیں کی جائے گی۔ حکومت حالیہ مہینوں میں آن لائن پلیٹ فارمز پر قابل اعتراض مواد کو لے کر مسلسل سخت رخ اپناتی رہی ہے۔ اس سے قبل فحش اور قابل اعتراض مواد کے الزامات میں کئی او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر بھی کارروائی کی جا چکی ہے۔

Recent News

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

October 8, 2026
پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

October 8, 2026
تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

October 8, 2026
آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں  25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

October 7, 2026
راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈران کے خلاف  ایف آئی آر

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈران کے خلاف ایف آئی آر

October 7, 2026
جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

October 6, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.