Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

بن بھول پورہ فساد میں ماخوذ 2 مسلم نوجوانوں کو ہائی کورٹ سے ضمانت

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے وکلاء کی محنت اور تنظیمی کارکنان کی جدوجہد کو قابلِ تحسین قرار دیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 months ago
بن بھول پورہ فساد میں ماخوذ 2 مسلم نوجوانوں کو ہائی کورٹ سے ضمانت

نئی دہلی: نینی تال ہائی کورٹ نے بن بھول پورہ، ہلدوانی (اتراکھنڈ) میں 8 فروری 2024 کو ہوئے پرتشدد واقعات میں ماخوذ 2 مسلم نوجوان محمد نظام ولد محمد اسلام مرحوم اور محمد شارق صدیقی ولد فدا حسین کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان کے مقدموں کی پیروی جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر مقرر کردہ وکلاء ایڈووکیٹ وکاس کمار گیلانی اور ایڈووکیٹ سعید احمد کر رہے تھے۔ فیصلہ جسٹس پنکج پروہت اور جسٹس منوج کمار تیواری پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سنایا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں ایڈیشنل سیشن جج ہلدوانی نے ان کی ضمانت کی عرضی مسترد کردی تھی، جس کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی۔ دوسری طرف استغاثہ نے بن بھول پورہ میں مسجد اور مدرسے کی انہدامی کارروائی کے دوران ماخوذ مسلم افراد پر پولیس پر حملہ، پتھراؤ، آتش زنی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور پٹرول بم پھینکنے جیسے سنگین الزامات لگائے تھے اور یو اے پی اے کی سنگین دفعات بھی عائد کی گئی تھیں۔ اس وقت مسجد اور مدرسہ کو منہدم کرنے سے متعلق انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف لوگوں میں سخت ناراضگی تھی۔ اس درمیان تشد د کے کچھ واقعات بھی پیش آئے جن کا الزام یکطرفہ طور پر مقامی مسلمانوں کے سر عائد کر دیا گیا اور ہمیشہ کی طر ح پولیس محکمہ نے بڑی تعداد میں مسلم نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

نینی تال ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ دونوں کے خلاف براہِ راست کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی شناخت کے حوالے سے استغاثہ کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکا۔ ابتدا میں محمد نظام کا نام ایف آئی آر میں درج نہیں تھا، لیکن ایک چشم دید گواہ کے بیان پر 11 فروری 2024 کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے دیسی ساختہ پستول برآمد ہونے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لے کر کہا کہ کوئی واضح ثبوت موجود نہیں ہے۔ اسی طرح محمد شارق کا نام بھی ایف آئی آر میں شامل نہیں تھا، انہیں ایک کانسٹیبل کے بیان پر گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس سے ایس ایل آر میگزین اور کارتوس برآمد ہوئے، لیکن سماعت کے دوران جمعیۃ کے وکلاء نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایل آر نیم فوجی دستوں کو دی جاتی ہے، پولیس کو نہیں، جس سے الزام مشکوک ثابت ہوا۔ عدالت نے قرار دیا کہ دونوں نوجوان ڈیڑھ سال سے زائد عرصے سے جیل میں قید ہیں اور براہِ راست شواہد کی عدم موجودگی میں ضمانت پر رہا کیے جانے کے مستحق ہیں۔ تاہم عدالت نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ صرف ضمانت تک محدود ہے اور مقدمے کے حتمی فیصلے پر اس کا اثر نہیں ہوگا۔

اس مقدمے کی نگرانی مرکز سے جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی اور قانونی امور کے نگراں ایڈووکیٹ نیاز احمد فاروقی کررہے ہیں، جبکہ مقامی سطح پر جمعیۃ علماء ہلدوانی کے صدر قاری عبدالمعید اور دیگر ارکان نے متاثرین کی معاونت کی۔ جمعیۃعلماء ہند کا ایک وفد سانحہ کے فوری بعد ہی متاثرہ علاقہ کے دورہ پر گیا تھا اور متاثرین کی ابتدائی مدد بھی کی گئی تھی۔ بعد میں قانونی اقدامات کیے گئے۔ صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے وکلاء کی محنت اور تنظیمی کارکنان کی جدوجہد کو قابلِ تحسین قرار دیا ہے۔(پریس ریلیز)

Recent News

چھتیس گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ میں 5  نوجوانوں کی دردناک موت

چھتیس گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ میں 5 نوجوانوں کی دردناک موت

December 7, 2025
نائٹ کلب واردات میں 25 افراد کی موت کے بعد  حادثے کی تحقیقات شروع

نائٹ کلب واردات میں 25 افراد کی موت کے بعد حادثے کی تحقیقات شروع

December 7, 2025
انڈیگو بحران پر مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی کا سخت رخ

انڈیگو بحران پر مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی کا سخت رخ

December 6, 2025
نالوں کی مرمت اور حفاظت میں لاپرواہی پردہلی  ہائی کورٹ ناراض

نالوں کی مرمت اور حفاظت میں لاپرواہی پردہلی ہائی کورٹ ناراض

December 6, 2025
دہلی میں درجہ حرارت 5.6 ڈگری سیلسیس تک گرا

دہلی میں درجہ حرارت 5.6 ڈگری سیلسیس تک گرا

December 6, 2025
وقف جائیدادوں کے رجسٹریشن کے لیے تین ماہ کی مہلت

وقف جائیدادوں کے رجسٹریشن کے لیے تین ماہ کی مہلت

December 5, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.