Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست دہلی

ستیہ نکیتن میں ہاسٹل کی عمارت منہدم – ملبے میں کئی طلبہ کے دبے ہونے کا خدشہ

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 months ago
ستیہ نکیتن میں ہاسٹل کی عمارت منہدم – ملبے میں کئی طلبہ کے دبے ہونے کا خدشہ

دہلی کے ستیہ نکیتن علاقے میں اتوار کی دوپہر ایک ہاسٹل کی عمارت اچانک منہدم ہونے سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ تقریباً ڈیڑھ بجے پیش آنے والے اس حادثے کے بعد ملبے میں کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ عمارت میں ہاسٹل چلنے کی وجہ سے متعدد طلبہ کے اندر پھنسے ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر امدادی و بچاؤ کارروائی شروع کر دی گئی۔ دہلی پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی جائے حادثہ پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ ریسکیو ٹیمیں ملبہ ہٹانے کے لیے مشینوں اور دیگر آلات کا استعمال کر رہی ہیں تاکہ اندر پھنسے افراد تک جلد از جلد پہنچا جا سکے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملبے سے ایک نوجوان کو نکالے جانے کی اطلاع ہے، تاہم اس کی حالت کے بارے میں فوری طور پر تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ حکام کی جانب سے ابھی یہ تصدیق نہیں کی گئی کہ حادثے کے وقت عمارت کے اندر کتنے افراد موجود تھے اور ملبے میں کتنے لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔

ستیہ نکیتن اور اس کے آس پاس کا علاقہ طلبہ کے لیے معروف ہے۔ یہاں متعدد پیئنگ گیسٹ (پی جی) سہولیت اور ہاسٹل موجود ہیں اور قریبی تعلیمی اداروں کی وجہ سے بڑی تعداد میں طلبہ رہائش پذیر ہیں۔ منہدم ہونے والی عمارت میں بھی ہاسٹل چلنے کی اطلاعات ہیں، جس کے بعد طلبہ کے اہل خانہ میں تشویش بڑھ گئی ہے۔

Recent News

سونا-چاندی خریدنے والوں کے لیےخوشخبری – قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

November 20, 2026
دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے حتمی ووٹر لسٹ جاری

دہلی میں ووٹر لسٹ میں نام شامل کرانے کے لیے 3.16 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول

November 19, 2026
جمنا میں 321 قسم کے زہریلے کیمیکلزموجود

جمنا میں 321 قسم کے زہریلے کیمیکلزموجود

November 18, 2026
دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے حتمی ووٹر لسٹ جاری

اترپردیش میں 18 لاکھ 84 ہزار ووٹرز کا اضافہ

November 17, 2026
متنازعہ ریمارکس کے معاملے میں اعظم خان  قصوروارقرار

فرضی برتھ سرٹیفکیٹ معاملہ: اعظم خان کو سپریم کورٹ سے راحت

November 17, 2026
63 سالہ شخص نے  فرضی آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارم میں سرمایہ کاری کرکے 1.41 کروڑ روپے گنوا دیے

63 سالہ شخص نے فرضی آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارم میں سرمایہ کاری کرکے 1.41 کروڑ روپے گنوا دیے

November 15, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.