Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

حسین اختر مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کے کارگزار صدر نامزد

حکومت نے ایک جی آر جاری کرتے ہوئے ریاست کے ہر خطے سے 2 اراکین کی نامزدگی کا اشارہ دیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
11 months ago
حسین اختر مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کے کارگزار صدر نامزد

ممبئی: 5 سال 9 ماہ کے لمبے دورانیے کے بعد حکومت مہاراشٹر نے بیڑ سے تعلق رکھنے والے حسین اختر کو ایک ’جی آر‘ جاری کرتے ہوئے مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کے لیے کارگزار صدر کے طور پر نامزد کیا ہے۔حسین اختر مراٹھواڑہ علاقہ میں ایک سرگرم تعلیمی شخصیت کے طور پر معروف ہیں۔ ’مراٹھواڑہ میں اردو افسانہ نگاری‘ موضوع پر انھوں نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے اور ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی، اورنگ آباد کے بورڈ آف اسٹڈیز کے رکن بھی ہیں۔ اسی کے ساتھ این سی پی (اجیت پوار گروپ) سے بھی سیاسی طور پر وابستہ ہیں۔ موصوف این سی پی اقلیتی سیل کے پبلسٹی انچارج کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریاست کے مراٹھواڑہ علاقہ سے اکادمی کے صدر کی نامزدگی عمل میں آئی ہے۔ حکومت نے ایک جی آر جاری کرتے ہوئے ریاست کے ہر خطے سے 2 اراکین کی نامزدگی کا اشارہ دیا ہے۔ اراکین کا تقرر ہنوز ابھی باقی ہے، حالانکہ حکومت نے اس سے متعلق احکامات جاری کر دیے ہیں۔واضح رہے کہ گوناگوں مسائل کی شکار ریاستی اردو اکادمی جنوری 2020 کے بعد سے صدر و اراکین کی باڈی سے محروم ہے۔ تقریباً 6 سال کے طویل عرصہ تک اکادمی اسٹاف سے بھی محروم رہی۔ ایگزیکیٹیو افسر شعیب ہاشمی تن تنہا اکادمی کی ساری سرگرمیوں کا بوجھ برداشت کرتے رہے۔

گزشتہ ماہ ریاستی اردوا کادمی نے ریاستی محکمہ اقلیتی امور کے ذریعے فراہم کردہ 10 کروڑ روپئے کی خطیر رقم سے گولڈن جوبلی تقریبات کا اہتمام کیا۔ مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کے 50 سال مکمل ہونے  پر ممبئی کے ورلی میں واقع ڈوم ایس وی پی اسٹیڈیم میں 3 روزہ شاندار ثقافتی میلہ ’بہار اردو‘ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس 3 روزہ ثقافتی میلے میں ادب، فن اور ثقافت کا ایک حسین امتراج پیش کیا گیا۔ اسی کے ساتھ اکادمی نے سال 2021، 2022 اور 2023 کے لیے مختلف زمروں میں 120 سے زائد ایوارڈس کی تقسیم  کا کام انجام دیا۔

Recent News

جامعہ ملیہ اسلامیہ واقع جامع مسجد کے امام و خطیب قاری محمد سلیمان قاسمی کا انتقال

جامعہ ملیہ اسلامیہ واقع جامع مسجد کے امام و خطیب قاری محمد سلیمان قاسمی کا انتقال

September 18, 2026
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ایس امین الحسن کا امریکی ٹیرف پر  تشویش کا اظہار

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ایس امین الحسن کا امریکی ٹیرف پر تشویش کا اظہار

September 18, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

نیٹ پیپر لیک معاملہ پر سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ

September 18, 2026
الیکشن کمیشن نے ٹی ایم سی کے  نام اورانتخابی نشان  کو  منجمد کر دیا

الیکشن کمیشن نے ٹی ایم سی کے نام اورانتخابی نشان کو منجمد کر دیا

September 18, 2026
حکومت کی اپیل کے باوجود ڈی ٹی سی بس ڈرائیورس کی ہڑتال جاری

حکومت کی اپیل کے باوجود ڈی ٹی سی بس ڈرائیورس کی ہڑتال جاری

September 18, 2026
وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

September 17, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.