Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

گنگا ندی میں کشتی پر افطار پارٹی مہنگی پڑی

بریانی کھا کر ہڈیاں ندی میں پھینکنے کا الزام، 14 لوگوں پر ایف آئی آر

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 month ago
گنگا ندی میں کشتی پر افطار پارٹی مہنگی پڑی

اتر پردیش کے وارانسی میں گزشتہ پیر کو گنگا ندی میں ایک کشتی پر افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اب اس افطار پارٹی نے ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ افطار پارٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ افطار کے دوران مبینہ طور پر چکن بریانی پیش کی گئی۔ الزام ہے کہ کھانے کے بعد بچا ہوا حصہ، جس میں ہڈیاں بھی شامل تھیں، گنگا ندی میں پھینک دیا گیا۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد معاملہ نے طول پکڑ لیا ہے۔ کچھ لوگوں نے اسے گنگا کی پاکیزگی کے خلاف قرار دیتے ہوئے ناراضگی ظاہر کی ہے، خاص طور پر اس لیے کہ رمضان کے دوران اس طرح کی سرگرمی کو مذہبی حساسیت سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ نوجوان کشتی پر جمع ہو کر افطار کر رہے ہیں اور بچا ہوا کھانا ندی میں ڈال رہے ہیں۔

اس معاملہ میں ’بھارتیہ جنتا یووا مورچہ‘ (بی جے وائی ایم) کے سٹی پریسیڈنٹ رجت جیسوال نے کوتوالی تھانہ میں شکایت درج کرائی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ایک طبقہ کے کچھ نوجوانوں نے گنگا کے بیچ کشتی پر افطار کرتے ہوئے نہ صرف گوشت سے تیار کھانا کھایا بلکہ اس کا بچا ہوا حصہ ندی میں پھینک کر مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے۔ اس شکایت کی بنیاد پر پولیس نے وائرل ویڈیو کی جانچ شروع کر دی ہے۔

Recent News

باپ کو خبر بھی نہیں ہوئی اور بیٹی کو پھانسی ہو  گئی

ججوں کی حفاظت کے معاملے پر دہلی پولیس کو سخت پھٹکار

April 22, 2026
مرکزی تعلیمی بورڈ ، جماعت اسلامی ہند کا حکومت سے آر ٹی ای ترمیم پر نظرثانی کا مطالبہ

منی پور میں بڑھتے تشدد کے واقعات پر جماعت اسلامی ہند کی گہری تشویش

April 21, 2026
شادی کی تقریب میں  کھانا کھانے کے بعد 400 سے زائد لوگ بیمار

شادی کی تقریب میں  کھانا کھانے کے بعد 400 سے زائد لوگ بیمار

April 21, 2026
دہلی فساد کے 10 ملزمان عدم ثبوت کی بنیاد پررہا

دہلی فساد کے 10 ملزمان عدم ثبوت کی بنیاد پررہا

April 21, 2026
ایرانی مال بردار جہاز پر امریکی قبضہ کے بعد حالات  کشیدہ

ایرانی مال بردار جہاز پر امریکی قبضہ کے بعد حالات کشیدہ

April 20, 2026
دہلی میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے اوپر پہنچا

دہلی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس کے پار پہنچا

April 20, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.