Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

آئی آئی ٹی کانپور کی ویب سائٹ ہیک کرسائبر سیکورٹی کی مہارت ثابت کی

طالب علم نے انگریزی میں ایک پیغام بھی چھوڑا کہ ’سائٹ ہیک ہو گئی ہے، مجھے بس ایک مناسب موقع کی ضرورت ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 week ago
آئی آئی ٹی کانپور کی ویب سائٹ ہیک کرسائبر سیکورٹی کی مہارت ثابت کی

آئی آئی ٹی کانپور میں ’بی ٹیک سائبر سیکورٹی کورس‘ سے داخلہ مسترد کیے جانے پر ایک طالب علم نے ادارے کی ویب سائٹ ہیک کر لی اور انگریزی میں ایک پیغام بھی چھوڑا کہ ’سائٹ ہیک ہو گئی ہے، مجھے بس ایک مناسب موقع کی ضرورت ہے۔‘ طالب علم نے ’ایکس‘ اور ’ریڈیٹ‘ پر اسکرین شارٹ شیئر کر کے اپنی سائبر سیکورٹی کی مہارت کو ثابت کرنے اور موقع دیے جانے کی بات کی۔

دوسری جانب قانونی کارروائی کی جگہ ادارے کے ڈائریکٹر پروفیسر منیندرا اگروال نے طالب علم کا مستقبل محفوظ رکھنے پر زور دیا۔ پروفیسر نے کہا، ’’آئی آئی ٹی کانپور میں ایڈمیشن کا سلسلہ پہلے ہی بند ہو چکا ہے اور اس میں قانونی اور ادارے کے طریقہ کار کے پہلو بھی شامل تھے۔ پھر بھی ہم طالب علم کا مستقبل خراب ہونے نہیں دینا چاہتے تھے۔ اس لیے ہم نے اسے ایک موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ’سی 3 آئی ہب‘ میں انٹرن شپ کے لیے اس پر غور کر رہے ہیں۔ وہ آئندہ سال داخلے کے لیے کوشش کر سکتا ہے۔‘‘

انہوں دوسرے طلبہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ موقع حاصل کرنے کے لیے اس قسم کے طریقۂ کار اختیار کرنا مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم سائبر سیکورٹی میں مہارت رکھنے والوں کا استقبال کرتے ہیں۔ ایسے طالب علم اپنا ’سی وی‘ ہمارے ساتھ شیئر کریں اور ہم ’سی 3 آئی ہب‘ میں انٹرن شپ یا ملازمت کے لیے غور کریں گے۔ طلباء کو چاہئے کہ اپنا ہدف حاصل کرنے کے لیے صحیح اور قانونی طریقہ کار پر عمل کریں، اور کسی کو ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے گریز کرنا چاہیے، جن کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔

پروفیسر منیندرا اگروال کے مطابق بی ٹیک سائبر سیکورٹی میں داخلہ کا عمل ’ہیکاتھون‘ کے ذریعے صلاحیت کو ظاہر کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ جس میں یہ طالب علم خود کو ثابت نہیں کر سکا تھا۔ اس کے بعد اس نے ویب سائٹ ہیک کر کے اپنی صلاحیت ثابت کرنے کی کوشش کی۔ پہلے ایف آئی آر درج کرانے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ لیکن ادارے نے پہلے طالب علم کے دعوے اور مہارت کی تصدیق کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سے قبل بی سی بی ایس ای پورٹل پر خامیاں اجاگر کرنے والے ریسرچر کو آئی آئی ٹی کانپور کے ’سی 3 آئی ہب‘ میں کام کرنے کا موقع دیا تھا۔

Recent News

شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

نیٹ-یو جی امیدواروں کی او ایم آر شیٹ میں تضاد سے متعلق درخواست خارج

August 7, 2026
مسلسل بارش نے دہلی-این سی آر کو کیا بے حال

مسلسل بارش نے دہلی-این سی آر کو کیا بے حال

August 7, 2026
اتر پردیش کےمدارس میں کامل و فاضل کی اسناد بند لیکن سابقہ طلبا کی ڈگریا ں اثرانداز نہیں

اتر پردیش کےمدارس میں کامل و فاضل کی اسناد بند لیکن سابقہ طلبا کی ڈگریا ں اثرانداز نہیں

August 7, 2026
عتیق احمد کے بیٹے آبان سمیت 2 افراد  سڑک حادثے میں جاں  بحق

عتیق احمد کے بیٹے آبان سمیت 2 افراد سڑک حادثے میں جاں بحق

August 6, 2026
حب الوطنی کا معیار وندے ماترم نہیں ہو سکتا : جماعت اسلامی ہند

حب الوطنی کا معیار وندے ماترم نہیں ہو سکتا : جماعت اسلامی ہند

August 6, 2026
اتر پردیش میں خستہ حال  مکان منہدم ہونے سے ایک ہی کنبہ کے 6 افراد کی موت

اتر پردیش میں خستہ حال مکان منہدم ہونے سے ایک ہی کنبہ کے 6 افراد کی موت

August 6, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.