Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

ایل پی یو میں طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ افسوسناک

مرکزی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا : طلبہ کی سکیورٹی اور تعلیم کو ترجیح دی جانی چاہیے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
19 hours ago
مرکزی وزیرِ تعلیم کااستعفی تعلیمی احتساب اور اصلاحات کی جانب پہلا قدم

نئی دہلی: مرکزی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر سلیم انجینئر نے پھگواڑہ کی لؤلی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو )میں طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعے کے بعد پیدا ہونے والی بے چینی پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔گرچہ ایل پی یو نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں جھوٹا اور من گھڑت قرار دیا ہے۔تاہم پولیس نے ایک نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے اور معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں سی سی ٹی وی فوٹیج، فورانسک شواہد اور فون ڈیٹا کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

میڈیا کے لیےجاری ایک بیان میں مرکزی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ ہم یونیورسٹی انتظامیہ اور پنجاب حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ طلبہ کی سلامتی اور تعلیم کو ترجیح دیتے ہوئے شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کا نتیجہ خواہ کچھ بھی ہو، اس وقت سب سے اہم تشویش طلبہ کی سکیورٹی ہونی چاہیے۔ طلبہ کی سکیورٹی سے متعلق ہر الزام کی منصفانہ تحقیقات ضروری ہے، جبکہ غیر مصدقہ اطلاعات اور تشدد کو ہرحال میں روکا جانا چاہئے۔ ہم ایل پی یو سے یہ بھی اپیل کرتے ہیں کہ کیمپس اور ہاسٹل کی سکیورٹی کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے اور طلبہ کو اپنی شکایات درج کرانے کے لیے مناسب اور مؤثر ذرائع فراہم کئے جائیں۔

پروفیسر سلیم انجینئر نے مزید کہا کہ آئین ہند کا آرٹیکل 21 زندگی اور شخصی آزادی کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے، جبکہ آرٹیکل 21A تعلیم کی آئینی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیمپس میں پیدا ہونے والے بحران کا خمیازہ طلبہ کو نہیں بھگتنا چاہیے۔ یونیورسٹی کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ موجودہ تعطل کے نتیجے میں طلبہ کی تعلیم کا نقصان نہ ہونے پائے۔ ہم پنجاب حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ تحقیقات فوری اور غیر جانب دارانہ طور پر مکمل کی جائیں ساتھ ہی ایل پی یو سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چھوٹی ہوئی کلاسوں اور ملتوی شدہ امتحانات کے لیے تعلیمی بحالی کا منصوبہ تیار کرے۔ طلبہ کو شکایت اور جواب دہی کا مطالبہ کرنے کا پورا حق ہے، لیکن ان کے خدشات اور مطالبات پرامن طریقے سے سامنے آنے چاہئیں۔ اس وقت ترجیح حقیقت سامنے لانے، سکیورٹی کو یقینی بنانے، اعتماد بحال کرنے اور تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کو دی جانی چاہیے۔

Recent News

دہلی میں احتجاجی مظاہرہ کے پیش نظر11  مصروف ترین میٹرو اسٹیشنز بند

دہلی میں احتجاجی مظاہرہ کے پیش نظر11 مصروف ترین میٹرو اسٹیشنز بند

October 2, 2026
یومِ پیدائش پرمِہاتما گاندھی  اورلال بہادر شاستری کو  وزیر اعظم  کا خراج عقیدت

یومِ پیدائش پرمِہاتما گاندھی  اورلال بہادر شاستری کو  وزیر اعظم کا خراج عقیدت

October 2, 2026
مختلف تنظیموں کے احتجاج کے پیش نظر دہلی پولیس الرٹ- جنتر منتر اور کناٹ پلیس کے قریب دفعہ 163 نافذ

مختلف تنظیموں کے احتجاج کے پیش نظر دہلی پولیس الرٹ- جنتر منتر اور کناٹ پلیس کے قریب دفعہ 163 نافذ

October 2, 2026
مرکزی وزیرِ تعلیم کااستعفی تعلیمی احتساب اور اصلاحات کی جانب پہلا قدم

ایل پی یو میں طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ افسوسناک

October 2, 2026
مغربی بنگال میں 46 لاکھ سے زائد نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کے لیے نشان زد

الیکشن کمیشن کو عدالت کی پھٹکار پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

October 1, 2026
روس جانے والے ہندوستانیوں کو وزارتِ خارجہ کی وارننگ

روس جانے والے ہندوستانیوں کو وزارتِ خارجہ کی وارننگ

October 1, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.