Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

ہندوستان اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہی ہے-افغان وزیر

وزیرِ زراعت عطاء اللہ عمری کو ہندوستان میں اپنائیت کا احساس، ہندوستانی حکام کی بھرپور ستائش

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 months ago
ہندوستان اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہی ہے-افغان وزیر

نئی دہلی۔ افغانستان کے وزیرِ زراعت، آبپاشی و لائیو اسٹاک مولوی عطااللہ عمری کا دورۂ ہندوستان جاری ہے، جہاں انہوں نے مختلف ہندوستانی حکام سے ملاقاتیں کیں اور دونوں ممالک کے درمیان زرعی شعبے سمیت باہمی تعاون کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ افغان وزیر زراعت، آبپاشی و لائیو اسٹاک مولوی عطااللہ عمری نے اپنے پہلے دورۂ ہندوستان کے دوران نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان آمد پر انہیں ہندوستانی حکام کی جانب سے بھرپور گرمجوشی اور احترام کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔ مولوی عطااللہ عمری نے کہا کہ یہ ان کا ہندوستان کا پہلا دورہ ہے اور پہلے ہی دن سے ہندوستانی حکومت، ہندوستانی وزیرِ خارجہ اور دیگر حکام کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، ہندوستان میں قیام کے دوران انہیں اپنائیت کا احساس ہوا اور ایسا محسوس ہوا جیسے وہ اپنے ہی لوگوں کے درمیان موجود ہیں۔ افغان وزیر نے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ ہندوستان میں انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے یہ ان کا اپنا ملک ہو۔ ایک موقع پر انہوں نے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ آپ نے ذکر کیا، ہمارا اور آپ کا ڈی این اے ایک ہی ہے۔

دورۂ ہندوستان کے دوران مولوی عطااللہ عمری نے مختلف بھارتی حکام سے ملاقاتیں کیں، جن میں زرعی تعاون، آبپاشی، مویشی پالنے اور دیگر شعبوں میں ممکنہ تعاون کے معاملات پر بات چیت کی گئی، ایسے دورے دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ افغانستان اور بھارت کے درمیان سفارتی و سیاسی روابط میں گزشتہ عرصہ کے دوران مختلف سطحوں پر سرگرمیاں دیکھی گئی ہیں۔ اس سے قبل بھی افغانستان کے متعدد سیاسی رہنما اور حکومتی شخصیات ہندوستان کے دورے کر چکی ہیں، جہاں دونوں ممالک کے درمیان مختلف امور پر بات چیت ہوتی رہی ہے۔ مولوی عطااللہ عمری کے دورۂ بھارت کو اسی سلسلے کی ایک کڑی قرار دیا جا رہا ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مستقبل کے تعاون کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا جا رہا ہے۔

Recent News

سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی باشندوں کو  چوکس رہنے کا مشورہ

سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی باشندوں کو چوکس رہنے کا مشورہ

October 9, 2026
بیکٹیریل انفیکشن کے علاج میں اہم پیش رفت

ادویات کی فروخت بڑھانے کے لیے ڈاکٹروں کو تحائف دینے پرسپریم کورٹ سخت

October 9, 2026
معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

October 8, 2026
پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

October 8, 2026
تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

October 8, 2026
آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں  25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

October 7, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.