Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

کویت پر ایرانی ڈرون حملے میں ہندوستانی شہری ہلاک

کویتی حکام اور ہندوستانی سفارت خانے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 weeks ago
کویت   پر ایرانی ڈرون حملے میں ہندوستانی شہری ہلاک

کویت سٹی :کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چہارشنبہ کو ایرانی ڈرون حملے میں ایک ہندوستانی شہری ہلاک جبکہ 63 افراد زخمی ہو گئے۔ کویتی حکام اور ہندوستانی سفارت خانے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔کویت میں ہندوستانی سفارت خانے نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ حملے میں ایک ہندوستانی شہری کی المناک موت ہوئی ہے۔ سفارت خانے نے مرحوم کے اہل خانہ سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کویتی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ متاثرہ خاندان اور زخمی ہندوستانی شہریوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے۔ شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے ترجمان عبداللہ الراجی نے بتایا کہ ایرانی حملے کے نتیجے میں ہوائی اڈے کے ٹرمینل نمبر ایک کو نقصان پہنچا، جس کے بعد ملک بھر میں فضائی ٹریفک عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔ حملے کے باعث جانی نقصان کے ساتھ ہوائی اڈے کی بعض تنصیبات بھی متاثر ہوئیں۔

ہندوستانی سفارت خانے نے ہلاک ہونے والے شہری کی شناخت یا دیگر تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کیں۔کویت کی وزارت صحت کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر عبداللہ السناد نے بتایا کہ واقعے کے بعد اب تک 63 زخمیوں کو مختلف سرکاری اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق فروانیہ اسپتال میں 34، جابر اسپتال میں 17، جراح اسپتال میں 5، العدن اسپتال میں 3، العمیری اسپتال میں 2 جبکہ الصباح اور مبارک الکبیر اسپتال میں ایک ایک زخمی زیر علاج ہے۔انہوں نے کہا کہ 7 زخمیوں کی ہنگامی بنیادوں پر سرجری کی گئی، جبکہ متعدد دیگر افراد کی معمولی مرہم پٹی بھی کی گئی ہے۔ طبی ماہرین شدید زخمی مریضوں کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اور انہیں انتہائی نگہداشت سمیت جدید طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث خطے کے اہم فضائی اور تجارتی مراکز بھی متاثر ہونے لگے ہیں۔

Recent News

بھرت تیواری کی ماں نے روتے ہوئے اپنے بیٹے کے لیے انصاف کی التجا کی

بھرت تیواری کی ماں نے روتے ہوئے اپنے بیٹے کے لیے انصاف کی التجا کی

June 25, 2026
پاسپورٹ محض سفری دستاویز، شہریت کا ثبوت نہیں:حکومت

پاسپورٹ محض سفری دستاویز، شہریت کا ثبوت نہیں:حکومت

June 25, 2026
ہندوستان کے 97 فیصد بچوں کو شدید موسمیاتی خطرات کا سامنا- یونیسیف

ہندوستان کے 97 فیصد بچوں کو شدید موسمیاتی خطرات کا سامنا- یونیسیف

June 25, 2026
اجمیر شریف میں جمعیۃ علماء ہند کا فری میڈیکل کیمپ، 1415 زائرین مستفید

اجمیر شریف میں جمعیۃ علماء ہند کا فری میڈیکل کیمپ، 1415 زائرین مستفید

June 24, 2026
 یکم جنوری 2025 تک آباد تمام جھگی بستیوں کی بازآبادکاری کا دہلی حکومت کا فیصلہ

 یکم جنوری 2025 تک آباد تمام جھگی بستیوں کی بازآبادکاری کا دہلی حکومت کا فیصلہ

June 24, 2026
محرم سے متعلق چھتیس گڑھ وقف بورڈ کی پابندیوں پر عدالت کی پابندی

محرم سے متعلق چھتیس گڑھ وقف بورڈ کی پابندیوں پر عدالت کی پابندی

June 24, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.