امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے بعد امریکہ میں اس سال سات ہزار سے زائد ٹرک ڈرائیوروں کو انگریزی کی مہارت کے ٹیسٹ میں ناکامی پر برطرف کر دیا گیا ہے۔ ٹرانسپورٹ سکریٹری شان ڈفی نے بتایا کہ ان میں سے ہزاروں ڈرائیوروں کو ہندوستانی نژاد سمجھا جاتا ہے، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق پنجاب اور ہریانہ سے ہے۔ٹرانسپورٹ سیکرٹری ڈفی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ، فیڈرل موٹر کیریئر سیفٹی ایڈمنسٹریشن (FMCSA) کی خلاف ورزی کے اعداد و شمار کے مطابق، اکتوبر 2025 تک، کل 7,248 ڈرائیوروں کو برطرف کیا گیا ہے۔ یہ تعداد جولائی میں رپورٹ کیے گئے 1,500 ڈرائیوروں کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے ۔
نارتھ امریکن پنجابی ٹرکرز ایسوسی ایشن کے مطابق، امریکہ میں 130,000 سے 150,000 ٹرک ڈرائیوروں کا تعلق پنجاب اور ہریانہ سے ہے۔ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ان نئے قوانین سے ہزاروں ہندوستانی نژاد ڈرائیور متاثر ہوئے ہیں۔سڑک حادثات کے بعدلئے گئے اس قدم سے ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر نے 2016 کے اوباما دور کے میمو کو الٹ دیا جس نے انسپکٹرز کو صرف زبان کی بنیاد پر ڈرائیوروں کو باہر کرنے سے روکا تھا ۔ ٹرانسپورٹ سیکرٹری نے واضح کیا، “کمرشل ٹرک ڈرائیوروں کو چلانے کے لیے انگریزی بولنا اور سمجھنا ضروری ہے، ورنہ انہیں ملازمت سے ہٹا دیا جائے گا۔






