Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

ہند نژاد ظہران ممدانی نیویارک کے میئر منتخب

ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود ڈیموکریٹک سوشلسٹ پارٹی امیدوار نے سخت مقابلے میں مخالفین کو پچھاڑ دیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
11 months ago
ہند نژاد ظہران ممدانی نیویارک کے میئر منتخب

نیویارک: امریکہ کے سب سے بڑے شہر نیویارک میں ہندوستانی نژاد رہنما ظہران ممدانی نے تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے میئر کا انتخاب جیت لیا ہے۔ ٹرمپ کی دھمکیوں اور مسلسل تنقید کے باوجود ڈیموکریٹک سوشلسٹ پارٹی کے اس امیدوار نے سخت مقابلے میں مخالفین کو پچھاڑ دیا۔

انتخابات میں ممدانی کا مقابلہ آزاد امیدوار اور سابق گورنر اینڈریو کومو کے علاوہ ریپبلکن امیدوار کرٹس سلیوا سے تھا۔ نیویارک الیکشن بورڈ کے مطابق، تقریباً 20 لاکھ سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے جو 1969 کے بعد کسی بھی میئر الیکشن میں سب سے زیادہ ہیں۔ شہر کی آبادی تقریباً 85 لاکھ ہے۔

34 سالہ ممدانی نے اپنی مہم میں اقتصادی عدم مساوات کے خاتمے اور سماجی انصاف پر زور دیا۔ ان کے انقلابی نظریے اور صاف گوئی نے نوجوانوں اور متوسط طبقے کے ووٹروں کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ ان کی انتخابی مہم کو ورمونٹ کے سینیٹر برنی سینڈرز اور نیویارک کی نمائندہ الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز جیسے معروف سیاست دانوں نے بھی حمایت دی۔ممدانی کی اہلیہ راما دوجی نے نیویارک کے ایسٹوریا، کوئینز کے ایک مرکز پر ووٹ ڈالا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے شہریوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی اور لکھا، ’لیٹس گو این وائی سی۔‘

نیویارک کے برک لین پیرا ماؤنٹ تھیٹر کے باہر ممدانی کی جیت کا جشن منانے کے لیے سینکڑوں حامی جمع ہوئے۔ ان کی ’واچ پارٹی‘ کے دوران موسیقی اور دیگر تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، طویل قطاریں دیکھنے کو ملیں جبکہ میڈیا کے نمائندے پہلے سے موجود تھے۔

سی این این کے مطابق، ریکارڈ ووٹنگ سے اینڈریو کومو کے خیمے میں پریشانی دیکھنے کو ملی، کیونکہ زیادہ ووٹنگ کا فائدہ ممدانی کے نوجوان حامیوں کو پہنچا۔ انتخابی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ جیت صرف نیویارک نہیں بلکہ امریکی سیاست میں اقلیتوں کی بڑھتی ہوئی نمائندگی کی ایک نئی علامت ہے۔

Recent News

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

October 8, 2026
پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

October 8, 2026
تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

October 8, 2026
آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں  25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

October 7, 2026
راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈران کے خلاف  ایف آئی آر

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈران کے خلاف ایف آئی آر

October 7, 2026
جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

October 6, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.