Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

لال قلعہ کے قریب ہلاکت خیز دھماکے پر جماعتِ اسلامی ہند کا اظہار افسوس

امیر جماعت سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ قصورواروں کو سزا اور متاثرین کو معاوضہ دیا جائے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
7 months ago
مرکزی تعلیمی بورڈ ، جماعت اسلامی ہند کا حکومت سے آر ٹی ای ترمیم پر نظرثانی کا مطالبہ

نئی دہلی: جماعتِ اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے پیر کی شام دہلی میں لال قلعہ کے قریب ہونے والے ہلاکت خیز دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس واقعے کی شفاف اور اعلیٰ سطحی تحقیقات، سیکیورٹی میں ہونے والی کوتاہیوں کے فوری احتساب، اور متاثرین و ان کے اہل خانہ کے لیے مناسب معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے بیان میں محترم امیر جماعت نے کہا کہ ’’ پیر کی شام دہلی میں لال قلعہ کے قریب ہونے والا ہلاکت خیز دھماکہ انتہائی تشویشناک ہے، اس دھماکہ میں متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور کئی افراد زخمی ہوئے۔ ہم متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ ہم غم اور کرب کی اس گھڑی میں دہلی کے عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں۔‘‘

محترم امیر جماعت نے مزید کہا کہ ’’ “ابتدائی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ کوئی اتفاقی حادثہ نہ ہوتے ہوئے ایک دہشت گردانہ عمل ہو سکتا ہے اگر تحقیقی اداروں کی جانب سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے تو ہم شدید الفاظ میں اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔ دہشت گردانہ کارروائیوں کے ذریعے معصوم انسانوں کا قتل انتہائی گھناؤنا اور سفاکانہ جرم ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مجرموں کو فوری طور پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ قومی دارالحکومت کے قلب میں ایسا واقعہ سیکیورٹی کی سنگین ناکامی کی نشاندہی کرتا ہے۔ عوامی تحفظ کے ذمہ داران کا فوری احتساب ہونا چاہیے۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ بے حد اہم ہے، اور حکومت پر لازم ہے کہ وہ شہریوں کی حفاظت کے اپنے آئینی فریضے کی ادائیگی کو یقینی بنائے۔

جناب سید سعادت اللہ حسینی نے واقعے کے بارے میں غلط معلومات اور فرقہ وارانہ بیانیے پھیلانے والے کچھ میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر بھی تنقید کی اور فرمایا کہ ’’ بحران کے وقت میں عوام میں اتحاد اور یکجہتی کی اہمیت و ضرورت عام ایام سے کئی گنا زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ جو لوگ ایسے مکروہ واقعات کو اپنے نظریاتی یا سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرتے ہیں، انہیں بے نقاب کر کے قانون کے مطابق سزا دی جانی چاہیے۔‘‘

اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ’’ اس دھماکے کی جامع، شفاف اور مقررہ مدت میں تحقیقات ہونی چاہییں، تاکہ تمام شواہد غیر جانب دارانہ طور پر جانچے جائیں اور نتائج عوام کے سامنے پیش کیے جائیں۔ ہم ان متاثرہ خاندانوں کے لیے فوری اور مناسب معاوضے کا مطالبہ کرتے ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا، نیز زخمیوں کے لیے مکمل طبی امداد اور سہولیات فراہم کی جائیں۔ ہم مجرموں کے لیے سخت سزا اور اعلیٰ سطح پر سیکیورٹی کی کوتاہیوں کے ذمہ داروں کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘‘

محترم امیر جماعت نے کہا کہ ’’ مذہب کے نام پر دہشت گردی کرنا، مذہب کے ساتھ دھوکہ اورخیانت ہے۔ ہر قسم کا تشدد، چاہے کسی بھی نام یا جھنڈے تلے ہو، یکساں طور پر قابلِ مذمت ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ تمام مذاہب کے ماننے والے مل کر انتہا پسندی کا مقابلہ کریں، نفرت کو مسترد کریں، اور دہشت گردی کے اسباب اور اس کے نیٹ ورکس کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے مل جل کر کام کریں۔ صرف ایک متحد معاشرہ ہی ملک کے تکثیری تشخص، امن اور مستقبل کی حفاظت کر سکتا ہے۔

Recent News

دہلی یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر دیبواسمیتا پال کا گھر میں گھس کر قتل

دہلی یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر دیبواسمیتا پال کا گھر میں گھس کر قتل

June 5, 2026
دہلی کی ہوامیں بہتری  موسم کی مہربانی ، حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ نہیں

دہلی کی ہوامیں بہتری موسم کی مہربانی ، حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ نہیں

June 5, 2026
راجیہ سبھا انتخابات کے لیےکانگریس امیدواروں کی فہرست جاری

راجیہ سبھا انتخابات کے لیےکانگریس امیدواروں کی فہرست جاری

June 5, 2026
کویت   پر ایرانی ڈرون حملے میں ہندوستانی شہری ہلاک

کویت پر ایرانی ڈرون حملے میں ہندوستانی شہری ہلاک

June 4, 2026
جماعت اسلامی ہندکی جانب سے  یوپی مدرسہ ایکٹ  کو برقرار ررکھنےکے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

جماعت اسلامی ہند نے دہلی آتشزدگی سانحہ پر تعزیت کا کیا اظہار

June 4, 2026
دہلی کے مالویہ نگر واقع ہوٹل میں لگی ہولناک آگ نے دردناک باب لکھ دیا

دہلی کے مالویہ نگر واقع ہوٹل میں لگی ہولناک آگ نے دردناک باب لکھ دیا

June 4, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.