Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

دیوبند میں عامر خان متقی کا استقبال کیے جانے پرجاوید اخترناراض

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ طالبان کے نمائندہ کا جس طرح استقبال کیا گیا ,ان کے لیے وہ انتہائی افسوسناک امر ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
11 months ago
دیوبند میں عامر خان متقی کا استقبال کیے جانے پرجاوید اخترناراض

معروف  فلم ساز جاوید اخترنے افغانستان کے وزیر خارجہ عامر خان متقی کے دیوبند میں شاندار استقبال پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ جاوید اختر نے شاندار استقبال کے متعلق کہا کہ ’میرا سر شرم سے جھک جاتا ہے‘۔ جاوید اختر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ طالبان کے نمائندہ کا جس طرح استقبال کیا گیا اور ان کی جو عزت افزائی کی گئی، ان کے لیے وہ انتہائی افسوسناک امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے سب سے خطرناک دہشت گرد گروپ کے رکن کو عزت دینے کا واقعہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ معاشرہ کی ترجیحی بنیاد کس طرح سے بدل رہی ہے۔

جاوید اختر نے طالبانی وزیر خارجہ کے ساتھ ساتھ سہارنپور میں واقع دار العلوم دیوبند کو بھی ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے لکھا کہ یہ ادارہ جو ہمیشہ دہشت گردی اور تشدد کے خلاف کھڑے ہونے کی مثال رہا ہے کیسے اپنے اسلامی ہیرو کا شاندار استقبال کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ وہ شخص جس نے لڑکیوں کی تعلیم پر مکمل طور سے پابندی عائد کر دی ہے، اس کی عزت افزائی کی گئی۔

جاوید اختر نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے ہندوستانی بھائیوں اور بہنوں سے سوال کیا کہ ہمارے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟ دیوبند میں افغانستان کے وزیر خارجہ کے شاندار استقبال کے بعد میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھی بحث شروع ہو گئی ہے۔ کئی لوگوں نے جاوید اختر کے خیالات کی حمایت کی، جبکہ کچھ نے استقبال کے پیچھے مذہبی اور سیاسی وجوہات کی دلیل پیش کرنے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ طالبانی وزیر خارجہ عامر خان متقی کا ہندوستان دورہ کئی وجوہات کے سبب موضوع بحث رہا۔ ان کی تعلیم اور خواتین کے حقوق کی پالیسیوں کو کئی ممالک میں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ عامر خان متقی کے ہندوستان دورہ کی پہلی پریس کانفرنس کے بعد یہ خبر آئی کہ انہوں نے پریس کانفرنس میں خواتین صحافیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ حالانکہ بعد میں وزیر خارجہ عامر خان متقی نے کہا کہ ایسی کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی تھی۔

Recent News

’رکشا بندھن‘ پر مودی، کھڑگے اور راہل گاندھی کی نیک  خواہشات

’رکشا بندھن‘ پر مودی، کھڑگے اور راہل گاندھی کی نیک خواہشات

August 28, 2026
رکشا بندھن اشتہارتنازعہ میں کریتی سینن کوراہل گاندھی کی حمایت  حاصل

رکشا بندھن اشتہارتنازعہ میں کریتی سینن کوراہل گاندھی کی حمایت حاصل

August 28, 2026
دہلی کے  ریس  کلب کی 53 ایکڑ زمین پر ا ب مرکزی حکومت کا قبضہ

دہلی کے ریس کلب کی 53 ایکڑ زمین پر ا ب مرکزی حکومت کا قبضہ

August 28, 2026
اسکول یونیفارم کے ساتھ حجاب کی اجازت طلب کرنے والی عرضی خارج

اسکول یونیفارم کے ساتھ حجاب کی اجازت طلب کرنے والی عرضی خارج

August 25, 2026
چینی کی بڑھتی قیمتوں کے پیش  نظر  درآمدات کے اصولوں میں تبدیلی

چینی کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر درآمدات کے اصولوں میں تبدیلی

August 25, 2026
مدھیہ پردیش میں 600 کروڑ کا گھوٹالہ!

مدھیہ پردیش میں 600 کروڑ کا گھوٹالہ!

August 25, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.