Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلبہ یونین طلبہ یونین انتخابات میں بائیں بازو اتحاد کا غلبہ

اے آئی ایس اے۔ڈی ایس ایف اتحاد نے صدر سمیت تین سیٹوں پر کامیابی حاصل کی، اے بی وی پی نے ایک سیٹ جیتی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
7 months ago
جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلبہ  یونین  طلبہ یونین انتخابات میں بائیں بازو اتحاد کا غلبہ

نئی دہلی :بائیں بازو کا اتحاد ایک بار پھر جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلبہ  یونین کے انتخابات 2024-25 میں غلبہ حاصل کرلیا ہے۔ اس انتخاب میں، اے آئی ایس اے۔ڈی ایس ایف اتحاد نے صدر سمیت کل تین بڑی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی، جبکہ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد(اے بی وی پی)نے ایک سیٹ جیتی۔ اے بی وی پی نے مختلف اسکولوں اور خصوصی مراکز میں کونسلر کی 44 نشستوں میں سے 23 جیتنے کا دعویٰ کیا ہے، جو جے این یو کی طلبہ کی سیاست میں ایک اہم تبدیلی کا اشارہ ہے۔

اے آئی ایس اے۔ڈی ایس ایف امیدوار نتیش کمار نے صدر کے عہدے پر کامیابی حاصل کی، انہیں 1702 ووٹ ملے جبکہ ان کی حریف شیکھا (اے بی وی پی)کو 1430 ووٹ ملے۔ اس کے ساتھ ہی ڈی ایس ایف کی منیشا کو نائب صدر اور منتہا فاطمہ کو جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا۔

جوائنٹ سکریٹری کے عہدے پر اے بی وی پی کے ویبھو مینا نے کامیابی حاصل کی، انہیں 1518 ووٹ ملے۔ جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات کے لیے ووٹنگ 25 اپریل کو ہوئے، جس میں کل 70 فیصد ووٹ ڈالے گئے، جو کہ انتخابی عمل میں طلبہ کی بڑے پیمانے پر شرکت کا اشارہ ہے۔

اس انتخاب نے تعلیم کے میدان میں بائیں بازو کے گڑھ کو توڑنے میں اے بی وی پی کی تاریخی کامیابی کو اجاگر کیا۔ اے بی وی پی نے اسکول آف سوشل سائنسز میں 25 سال بعد 2 سیٹیں جیتی ہیں، جسے اسٹوڈنٹ کونسل کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ اے بی وی پی لیڈروں کا کہنا ہے کہ یہ جیت انتخابی تاریخ میں کسی بھی دوسری طلبہ تنظیم کے مقابلے میں سب سے اہم ہے۔

اے بی وی پی نے جے این یو کے مختلف اسکولوں اور مراکز میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اے بی وی پی نے اسکول آف انٹرنیشنل اسٹڈیز میں کونسلر کی 5 میں سے 2 نشستیں جیتیں، جو تنظیم کی بڑھتی ہوئی طاقت کو ظاہر کرتی ہے۔ تاہم بائیں بازو کے اتحاد کی جیت نے یہ بھی ثابت کر دیا کہ جے این یو میں بائیں بازو کے نظریات کی گرفت اب بھی مضبوط ہے۔ اس الیکشن نے طلبہ کی سیاست میں نئے اشارے دئے ہیں۔

Recent News

’وندے ماترم‘ پر بحث کے دوران پرینکا گاندھی کا تلخ سوال

’وندے ماترم‘ پر بحث کے دوران پرینکا گاندھی کا تلخ سوال

December 8, 2025
صرف ٹپس کے پیسوں سے 10 لاکھ کی کار خریدلی

صرف ٹپس کے پیسوں سے 10 لاکھ کی کار خریدلی

December 8, 2025
انڈیگو کی حالت بدستورابتر- دہلی سے  234 پروازیں منسوخ

انڈیگو کی حالت بدستورابتر- دہلی سے 234 پروازیں منسوخ

December 8, 2025
چھتیس گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ میں 5  نوجوانوں کی دردناک موت

چھتیس گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ میں 5 نوجوانوں کی دردناک موت

December 7, 2025
نائٹ کلب واردات میں 25 افراد کی موت کے بعد  حادثے کی تحقیقات شروع

نائٹ کلب واردات میں 25 افراد کی موت کے بعد حادثے کی تحقیقات شروع

December 7, 2025
انڈیگو بحران پر مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی کا سخت رخ

انڈیگو بحران پر مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی کا سخت رخ

December 6, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.