Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

جے پور میں مسجدومزارسمیت 125 سے زائد تجاوزات کو ہٹایا گیا

جے ڈی اے کی انہدامی کارروائی کے مدنظر 24 گھنٹے کے لیے انٹرنیٹ خدمات کو معطل رکھا گیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 hour ago
جے پور میں مسجدومزارسمیت 125 سے زائد تجاوزات کو ہٹایا گیا

راجستھان کی راجدھانی جے پور کے جگت پوری علاقے میں پیر کے روز جے پور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جے ڈی اے) نے ناجائز قبضہ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کئی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا ۔ یہ مہم نند پوری انڈر پاس سے ریلوے لائن کے قریب بنی سڑک کو 80 فٹ چوڑی کرنے کے مقصد سے چلائی گئی۔ کارروائی کے دوران 5 مذہبی مقامات سمیت 125 سے زائد تجاوزات کو ہٹایا گیا۔ اس دوران 3000 سے زائد پولیس افسران اور سیکورٹی اہلکار پورے علاقے میں موجود تھے۔

انہدامی کارروائی کشیدہ حالات میں ضرور ہوئی، لیکن کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ سامنے نہیں آیا۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق اب بھی انہدامی کارروائی والے مقامات سیکورٹی اہلکاروں کی نگرانی میں ہیں، لیکن حالات معمول پر بتائے جا رہے ہیں۔ عوام کے لیے اطمینان والی بات یہ ہے کہ اتوار کو رات تقریباً 12 بجے سے بند انٹرنیٹ خدمات کو پیر کی شام 7 بجے بحال کر دیا گیا۔ جے ڈی اے کی انہدامی کارروائی کے مدنظر 24 گھنٹے کے لیے انٹرنیٹ خدمات کو معطل کیا گیا تھا، مگر بہتر حالات کے پیش نظر 19 گھنٹے میں ہی انٹرنیٹ خدمات بحال کر دی گئیں۔

انتظامیہ نے انہدامی کارروائی کے دوران نظم و نسق برقرار رکھنے کے لئے بڑے پیمانے پر حفاظتی بندوبست کئے تھے۔ پوری مہم کے دوران تقریباً 3 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔ کئی راستوں پر بیریکیڈنگ کرکے لوگوں کی آم ورفت محدود کردی گئی تھی۔ اتنا ہی نہیں، نند پوری اور آس پاس کے علاقوں میں بجلی سپلائی عارضی طور سے بند کردی گئی تھی، حالات پر نظر رکھنے کے لیے ڈرون کیمروں کو استعمال کیا گیا۔ پولیس نے چھتوں پر موجود لوگوں کو مائیک کے ذریعہ نیچے اترنے کی اپیل کی اور فوٹو یا ویڈیو نہ بنانے کے لیے بھی کہا گیا تھا۔

اس کارروائی کو دیکھتے ہوئے جے پور کے کئی علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات بھی بند کر دی گئی تھیں۔ جے پور کے ڈویزنل کمشنر وی سرون  کمار کے احکامات پر اتوار کی رات 12 بجے سے پیر کی رات 12 بجے تک 2 جی، 3 جی، 4 جی اور 5 جی انٹر خدمات معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ حالانکہ حالات معمول کے مطابق ہونے کی وجہ سے پیر کی شام تقریباً 7 بجے انٹرنیٹ خدمات بحال کردی گئیں۔

Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.