Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

دو ہزار سے زائد شہریوں کا چیف جسٹس کو خط

ایس آئی آر پر روک اور الیکشن کمیشن کی جانچ کا مطالبہ

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 weeks ago
دو ہزار سے زائد شہریوں کا چیف جسٹس کو خط

نئی دہلی: دو ہزار سے زائد شہریوں، جن میں ماہرین تعلیم، وکلا، سابق سرکاری افسران، کارکنان، صحافی اور ریٹائرڈ فوجی افسران شامل ہیں، نے چیف جسٹس آف انڈیا سوریہ کانت اور سپریم کورٹ کے دیگر ججوں کو کھلا خط لکھ کر الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے جاری خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) پر فوری روک لگانے اور کمیشن کے کام کاج کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

کھلے خط میں سپریم کورٹ سے الیکشن کمیشن کی انتظامی اور قانونی بے ضابطگیوں کا ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔ خط میں ایس آئی آر کی کارروائی کو فوری طور پر روکنے اور منسوخ کرنے، الیکشن کمیشن کے کام کاج کی آزادانہ تحقیقات اور اس کے مرکزی ٹیکنالوجی پلیٹ فارم ’ای سی آئی نیٹ‘ کا جامع آڈٹ کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط کے مطابق دستخط کنندگان نے الیکشن کمیشن کے تین رکنی ڈھانچے میں اختلافات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ الیکشن کمشنروں سکھبیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی نے تقریباً 10 ماہ کے دوران کمیشن کے بعض فیصلوں پر کم از کم 14 مرتبہ اعتراض کیا۔ یہ دعویٰ حالیہ میڈیا رپورٹوں میں سامنے آنے والی معلومات پر مبنی ہے۔

دستخط کنندگان کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 324 کے تحت کثیر رکنی الیکشن کمیشن میں فیصلے اجتماعی طور پر ہونے چاہئیں۔ خط میں الزام لگایا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے دور میں بعض انتظامی ہدایات اور سافٹ ویئر میں تبدیلیاں دیگر کمشنروں کی رضامندی کے بغیر نافذ کی گئیں۔ تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایس آئی آر سمیت اس کے تمام فیصلے تینوں ارکان کی منظوری سے متفقہ طور پر لیے گئے ہیں۔

Recent News

بسکٹ میں چوکر، دودھ میں ملا ڈٹرجنٹ!

بسکٹ میں چوکر، دودھ میں ملا ڈٹرجنٹ!

October 17, 2026
کینیڈا  میں 16 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کی تیاری

بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی عرضی پر مرکز اور این سی پی سی آر کو نوٹس

October 17, 2026
مغربی بنگال میں 46 لاکھ سے زائد نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کے لیے نشان زد

اب سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ووٹر لسٹ کی ریڈیبل کاپی شیئر کی جائے گی

October 16, 2026
یمن میں حوثیوں کا صدارتی محل  پر حملہ ، چار افراد جاں  بحق

یمن میں حوثیوں کا صدارتی محل پر حملہ ، چار افراد جاں بحق

October 16, 2026
امریکی اسکول میں فائرنگ – تین بچوں سمیت چار افراد  کی موت

امریکی اسکول میں فائرنگ – تین بچوں سمیت چار افراد کی موت

October 16, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

مذہب تبدیل کرنے کے ساتھ ہی ختم ہو جائے گا ریزرویشن: سپریم کورٹ

October 15, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.