Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

شادی کی تقریب میں  کھانا کھانے کے بعد 400 سے زائد لوگ بیمار

کھانا کھانے کے دو گھنٹے بعد  پیٹ میں درد ہوا، اس کے بعد اسہال اور الٹیاں ہونے لگیں

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 months ago
شادی کی تقریب میں  کھانا کھانے کے بعد 400 سے زائد لوگ بیمار

گجرات کے داہود واقع گاؤں ابولود میں شادی کی خوشیاں اچانک بھگدڑ میں بدل گئیں۔ یہاں شادی کی دعوت میں کھانا کھانے کے بعد کئی لوگ اچانک بیمار ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق شادی میں تقریباً 1200 افراد شریک ہوئے تھے۔ ان میں سے 400 سے زائد افراد کی صحت کھانا کھانے کے بعد بگڑ گئی جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا۔ شادی میں شرکت کرنے والوں کے مطابق گزشتہ شام گاؤں والوں اور مہمانوں نے شادی میں سیر ہو کر کھانا کھایا تھا جس کے تقریباً دو گھنٹے بعد ہی اس کے منفی اثرات نظر آنے لگے۔ اس میں سب سے پہلے بزرگوں کے پیٹ میں درد ہوا، اس کے بعد اسہال اور الٹیاں ہونے لگیں۔ دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی تعداد بڑھنے لگی اور بچے اور جوان سمیت ہر کوئی بیک وقت بیمار ہونے لگا۔

گاؤں میں ایک ساتھ اتنے زیادہ لوگوں کی صحت میں اچانک گڑبڑی ہونے سے افرا تفری مچ گئی۔ اس دوران پورے گأوں میں 108 نمبر کی ایبولینس کے سائرن کی آواز گونج رہی تھی۔ جن لوگوں کو ایمبولینس نہیں ملی وہ فوری طور پر اپنی ذاتی گاڑیوں یا جو بھی ذرائع انہیں حاصل ہوئے ان سے مریضوں کو لے کر داہود واقع جوائڈس اسپتال کی جانب دوڑ پڑے۔ واردات کے بعد دیر رات 12 بجے تک متاثرہ لوگوں کی تعداد 400 سے زیادہ ہوگئی تھی۔ ایک ساتھ اتنی بڑی تعداد میں مریضوں کے پہنچنے سے جوائڈس اسپتال انتظامیہ میں بھی کھلبلی مچ گئی اور اسپتال کے ملازم جنگی پیمانے پر مریضوں کا علاج کرنے میں مصروف ہوگئے۔

اس سنگین واردات کی اطلاع ملتے ہی گرباڑہ کے ایم ایل اے مہیندر بھائی بھابھور بھی اسپتال پہنچ گئے اور مریضوں کی حالت دریافت کرنے کے بعد ڈاکٹروں کو ضروری ہدایات دیں۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق یہ ممکن ہے کہ شادی میں پیش کردہ پنیر کی سبزی یا آم کے جوس کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی ہو۔ حالانکہ محکمہ صحت کی ٹیمیں بھی فوری حرکت میں آگئیں اور موقع پر جاکر کھانے کے نمونے لینے کے بعد ان کی جانچ شروع کردی ہے۔ واردات کے سلسلے میں ایک مقامی شخص نے بتایا کہ ہم وہاں ایک شادی میں تھے۔ کھانے میں جوس، پوری، دال بھات اور پنیر کی سبزی شامل تھا۔ اسے کھانے کے بعد مجھے اور گاؤں والوں سمیت تقریباً 400-500 لوگوں کو الٹیاں ہونے لگیں جس کے بعد ہمیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

Recent News

خلیجی ممالک ایران کی جانب سے حملوں پر شدید ناراض

خلیجی ممالک ایران کی جانب سے حملوں پر شدید ناراض

July 17, 2026
کابینہ سکریٹری نے نیٹ  امتحان کی تیاریوں کا جائزہ لیا

نیٹ یو جی 2026 کا نتیجہ جاری،11.21 لاکھ امیدوار کامیاب

July 17, 2026
سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال پر دہلی ہائی کورٹ کا اظہارِ تشویش

سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال پر دہلی ہائی کورٹ کا اظہارِ تشویش

July 16, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

اگر کسی تیسری زبان کو پڑھانا ہے، تو اس کا آغاز چھٹی جماعت سے ہی ہو- سپریم کورٹ

July 16, 2026
مغربی بنگال میں 46 لاکھ سے زائد نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کے لیے نشان زد

دہلی سمیت کئی ریاستوں میں ایس آئی آر کی تاریخ میں توسیع

July 16, 2026
ایران اور امریکا کے درمیان حالات بدستور کشیدہ

ایران کی راجدھانی تہران میں امریکہ کی جانب سے شدید بمباری

July 16, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.