Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

اظہرالدین نے وزیر اقلیتی بہبود و پبلک انٹرپرائزز کے طور پر ذمہ داری سنبھال لی

صدرنشین تلنگانہ حج کمیٹی مولانا سید غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ نے دعا کی اور اقلیتی بہبود کے لئے نیک تمنائیں وابستہ کیں

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
11 months ago
اظہرالدین نے وزیر اقلیتی بہبود و پبلک انٹرپرائزز کے طور پر ذمہ داری سنبھال لی

حیدرآباد :ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین نے سکریٹریٹ میں وزیر اقلیتی بہبود و پبلک انٹرپرائزز کے قلمدان کی ذمہ داری سنبھال لی۔ سکریٹریٹ کی پہلی منزل پر الاٹ کردہ چیمبر میں اظہرالدین نے جائزہ حاصل کیا۔ صدرنشین تلنگانہ حج کمیٹی مولانا سید غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ نے دعا کی اور اقلیتی بہبود کے لئے محمد اظہرالدین سے نیک تمنائیں وابستہ کیں۔ ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا، صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ، ریاستی وزراء پونم پربھاکر، وی سری ہری، اتم کمار ریڈی، اے لکشمن کمار، رکن اسمبلی پدماوتی ریڈی، صدرنشین ٹمریز فہیم قریشی، صدرنشین وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی، سکریٹری اقلیتی بہبود بی شفیع اللہ اور دوسروں نے اظہرالدین کو وزارت کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ اقلیتی اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں نے بھی اظہرالدین کو مبارکباد پیش کی۔

اِس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اظہرالدین نے کہاکہ کابینہ میں شمولیت اُن کے لئے خوشی کا لمحہ ہے۔ کرکٹ کے میدان میں اُنھوں نے سوچا نہیں تھا کہ سیاست میں قدم رکھیں گے۔ وزارت میں شمولیت اور ذمہ داری سنبھالنا زندگی کا دوسرا اہم موڑ ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ 2009ء میں پہلی مرتبہ سیاست میں قدم رکھا اور اندرون 9 مرادآباد سے لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئے تھے۔ اظہرالدین نے کہاکہ والدین کی دعائیں ہمیشہ اُن کے ساتھ رہی ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ اقلیتی بہبود کے لئے وہ پوری سنجیدگی کے ساتھ کام کریں گے اور تمام زیرالتواء اُمور کی یکسوئی کریں گے۔ اُنھوں نے کہاکہ اقلیتی بہبود کی اسکیمات پر مؤثر عمل آوری اُن کی اوّلین ترجیح رہے گی۔ اظہرالدین نے اقلیتی بہبود کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اُنھوں نے کانگریس ہائی کمان ملکارجن کھرگے، راہول گاندھی، سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی اور چیف منسٹر ریونت ریڈی سے اظہار تشکر کیا۔

Recent News

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

October 8, 2026
پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

October 8, 2026
تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

October 8, 2026
آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں  25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

October 7, 2026
راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈران کے خلاف  ایف آئی آر

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈران کے خلاف ایف آئی آر

October 7, 2026
جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

October 6, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.