Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو Front Urdu

ایلون مسک کا دعویٰ: 2026 تک اے آئی انسانوں سے زیادہ ذہین ہوگی

مسک کے مطابق 2030 تک اے آئی دنیا کے تمام انسانوں سے زیادہ سمجھدار ہو جائے گا۔ وہیں 2017 کی ایک اسٹڈی میں کہا گیا تھا کہ اگلے 45 سال میں مشینوں میں انسانوں کے برابر سمجھ آ جانے کے 50 فیصد امکان ہیں۔

affan by affan
6 months ago
ایلون مسک کا دعویٰ: 2026 تک اے آئی انسانوں سے زیادہ ذہین ہوگی

ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ایک مرتبہ پھر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو لے کر حیران کن دعویٰ کیا ہے۔ ان کے مطابق 2026 تک اے آئی کسی عام انسان سے زیادہ ذہین ہو جائے گا۔ مسک نے مزید کہا کہ اگر ترقی کی یہی رفتار برقرار رہی تو 2030 تک مصنوعی ذہانت دنیا کے تمام انسانوں سے زیادہ سمجھدار اور اسمارٹ ہو سکتی ہے۔ یہ دعویٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب دنیا بھر میں اے آئی ٹیکنالوجی تیزی سے ارتقا پا رہی ہے اور تقریباً ہر بڑی ٹیک کمپنی اس میدان میں سبقت لینے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

ماہرین پہلے بھی بارہا یہ خدشہ ظاہر کر چکے ہیں کہ اے آئی ایک دن انسانوں کو پیچھے چھوڑ دے گی۔ کچھ تو یہ بھی مانتے ہیں کہ اگر اس پر قابو نہ پایا گیا تو مستقبل میں اے آئی انسانوں پر غلبہ حاصل کر سکتی ہے۔ حال ہی میں گوگل کے چیف سائنٹسٹ جیف ڈین نے کہا تھا کہ جدید اے آئی ماڈلز پہلے ہی کئی نان فزیکل کاموں میں عام انسان سے آگے نکل چکے ہیں۔

ایلون مسک، جو ایک جانب اے آئی کو لے کر پُرامید ہیں، وہیں اس کی تیز رفتار ترقی پر تشویش بھی ظاہر کرتے ہیں۔ 2020 میں انہوں نے پیش گوئی کی تھی کہ اگلے پانچ سالوں میں اے آئی انسانوں کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ اگرچہ ان کی یہ پیشن گوئی سو فیصد درست ثابت نہیں ہوئی، لیکن حالیہ ترقی کے آثار بتا رہے ہیں کہ وہ وقت زیادہ دور نہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ 2017 میں آئی ایم آئی ٹی کی ایک اسٹڈی میں کہا گیا تھا کہ اگلے 45 برسوں میں مشینیں انسانوں کے برابر سمجھ حاصل کر سکتی ہیں اور اس کے 50 فیصد امکانات موجود ہیں۔ اسی اسٹڈی میں یہ بھی بتایا گیا کہ اگلے 9 سالوں میں اس کے 10 فیصد امکان ہیں۔ ان تمام آراء سے صاف ظاہر ہے کہ اے آئی کی بڑھتی صلاحیتیں مستقبل میں انسانیت کے لیے امکانات کے ساتھ ساتھ خدشات بھی لے کر آ رہی ہیں۔

read more…qaumiawaz.com

Recent News

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون گرنے کے بعد زوردار دھماکہ

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون گرنے کے بعد زوردار دھماکہ

March 16, 2026
امریکہ سے 18ہزار ہندوستانی سمیت  15 لاکھ تارکین وطن کی ملک بدری ممکن

ایران کے خلاف جنگ امریکہ کے لیے مہنگی ثابت ہونے لگی

March 16, 2026
مغربی بنگال میں 46 لاکھ سے زائد نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کے لیے نشان زد

مغربی بنگال سمیت 5 ریاستوں میں انتخابی تاریخوں کا اعلان

March 15, 2026
ایل پی جی سلنڈر کی قلت پر اپوزیشن کا مرکز پر حملہ

پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری

March 15, 2026
لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں  بڑا قدم

لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں بڑا قدم

March 14, 2026
کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

March 14, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.