Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

برقعہ پہننے کی وجہ سے نیٹ امیدوار کلثوم بانو کو شدید دشواریوں کا سامنا

ایک گھنٹہ بعد امتحان لکھنے کی اجازت، اجمیر میں حکام کیخلاف عوام کا احتجاج، برقعہ کے حق میں طالبہ نے دکھائی جرأت

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 months ago
برقعہ پہننے کی وجہ سے نیٹ امیدوار کلثوم بانو کو شدید دشواریوں کا سامنا

راجستھان کے اجمیر میں نیٹ کے امتحانی مرکز پر ایک مسلم امیدوارہ کلثوم بانو کو یہ کہتے ہوئے امتحانی مرکز میں داخلہ سے روک دیا گیا کہ حجاب اور برقعہ کے ساتھ امتحان لکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی حالانکہ امتحان کا انعقاد کرنے والی نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی (NTA) نے مذہبی لباس کے ساتھ امتحان میں حصہ لینے کی اجازت دی ہے۔ این ٹی اے کی جانب سے شرائط کی اجرائی کے باوجود اجمیر میں کلثوم بانو کو ڈوپٹہ اور برقعہ اتارنے کی شرط رکھی گئی۔ کلثوم بانو نے 3 مئی کو منعقدہ نیٹ امتحان میں اسی لباس کے ساتھ شرکت کی تھی۔ انہوں نے حکام سے کہا کہ نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی کی شرائط کے مطابق وہ مذہبی لباس میں امتحان لکھ سکتی ہیں اور انہیں روکا نہیں جاسکتا۔ کلثوم بانو نے یہاں تک کہا کہ اگر اس لباس میں امتحان لکھنے کی اجازت نہیں دی گئی تو وہ امتحان نہیں لکھیں گی کیونکہ ان کے لئے امتحان سے زیادہ شناخت اور برقعہ اہمیت رکھتا ہے۔ کلثوم اور ان کے والد کی مقامی انتظامیہ اور پولیس عہدیداروں کے ساتھ کافی بحث و تکرار ہوئی۔ نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی کی ہدایات کی کاپی عہدیداروں کو پیش کی گئی۔ مقامی افراد نے بھی پولیس کے رویہ پر ناراضگی جتائی اور احتجاج درج کرایا۔ نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی کی شرائط کے بارے میں اعلیٰ عہدیداروں کو واقف کرانے کے بعد کلثوم بانو کو امتحانی مرکز میں جانے کی اجازت دی گئی تاہم اس وقت تک ایک گھنٹہ ضائع ہوچکا تھا۔

ضلع کلکٹر اجمیر لوک بندھو بھی امتحانی مرکز پہنچے اور عہدیداروں سے بات چیت کی۔ کلثوم بانو نے تاخیر سے صحیح لیکن حجاب اور برقعہ کے ساتھ امتحان میں حصہ لیتے ہوئے اسلامی شعائر کے تحفظ کی مثال قائم کی ہے۔ کلثوم کے والد محمد علیم نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں سے کلثوم امتحان کی تیاری کررہی ہیں اور مئی میں منعقدہ امتحان میں مذہبی لباس کے ساتھ شریک ہوئی تھیں۔ کلثوم کا تعلق اجمیر کے بیور علاقہ سے بتایا جاتا ہے اور ان کی جرأت مندی کی ہر کسی نے ستائش کی۔ کلثوم بانو نے یہ کہتے ہوئے مسلم طالبات کے لئے ایک مثال قائم کی کہ حجاب اور برقعہ ان کے لئے امتحان سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ اگر برقعہ کے بغیر جانا پڑے تو وہ امتحان چھوڑ دیں گی۔ کلثوم بانو نے میڈیا کے نمائندوں کو نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی کے قواعد سے واقف کرایا جس میں صاف طور پر تحریر تھا کہ امیدوار مذہبی لباس کے ساتھ امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرچہ کے افشاء کے لئے امیدواروں کو ذمہ دار قرار دینا درست نہیں ہے بلکہ انتظامیہ کی ناکامی کے سبب پرچہ کا افشاء ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برقعہ اور حجاب کے نام پر مسلم طالبات کے مستقبل سے کھلواڑ کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

Recent News

عتیق احمد کے بیٹے آبان سمیت 2 افراد  سڑک حادثے میں جاں  بحق

عتیق احمد کے بیٹے آبان سمیت 2 افراد سڑک حادثے میں جاں بحق

August 6, 2026
حب الوطنی کا معیار وندے ماترم نہیں ہو سکتا : جماعت اسلامی ہند

حب الوطنی کا معیار وندے ماترم نہیں ہو سکتا : جماعت اسلامی ہند

August 6, 2026
اتر پردیش میں خستہ حال  مکان منہدم ہونے سے ایک ہی کنبہ کے 6 افراد کی موت

اتر پردیش میں خستہ حال مکان منہدم ہونے سے ایک ہی کنبہ کے 6 افراد کی موت

August 6, 2026
دہلی میں بارش کے سبب موسم خوشگوار  ، لیکن معمولات زندگی درہم برہم

دہلی میں بارش کے سبب موسم خوشگوار ، لیکن معمولات زندگی درہم برہم

August 6, 2026
تہواروں کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی مہنگائی میں مزید اضافہ متوقع

تہواروں کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی مہنگائی میں مزید اضافہ متوقع

August 6, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

مارچ اور مظاہروں کے دوران سیکورٹی فورسز کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ سپریم کورٹ

August 5, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.