Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو Front Urdu

نیپالی وزیر اعظم کے پی شرما اولی مستعفی، بیرون ملک روانگی کی تیاری

نیپال میں ’جین زی‘ تحریک کے دباؤ پر حکومت کا خاتمہ، وزیراعظم کے پی شرما اولی مستعفی، پارلیمنٹ اور رہنماؤں کے گھروں کو آگ لگا دی گئی

affan by affan
7 months ago
نیپالی وزیر اعظم کے پی شرما اولی مستعفی، بیرون ملک روانگی کی تیاری

کھٹمنڈو: نیپال اس وقت ایک شدید سیاسی اور آئینی بحران سے دوچار ہے جس کی جڑیں حالیہ ’جین-زی‘ تحریک میں پیوست ہیں۔ یہ تحریک سوشل میڈیا پر عائد پابندی کے خلاف شروع ہوئی تھی لیکن دیکھتے ہی دیکھتے وزیراعظم کے پی شرما اولی کے استعفے اور پارلیمنٹ کی عمارت پر حملے تک جا پہنچی۔ منگل کے روز اولی نے اپنا استعفیٰ صدر کو پیش کر دیا اور ذرائع کے مطابق وہ جلد دبئی روانہ ہو سکتے ہیں۔

ابتدائی طور پر حکومت نے فیس بک، ایکس (سابق ٹوئٹر) اور دیگر 26 سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس بنیاد پر پابندی لگائی تھی کہ وہ رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ عوامی ردعمل اتنا شدید تھا کہ اگلی ہی رات حکومت کو پابندی ہٹانا پڑی، مگر اس کے باوجود احتجاج کی شدت کم نہ ہوئی۔ یہ غصہ صرف سوشل میڈیا تک محدود نہ رہا بلکہ برسوں سے جاری بدعنوانی اور سیاسی عدم استحکام کے خلاف عوامی بغاوت میں بدل گیا۔

پیر کے روز مختلف شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جن میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہوئے، جن میں ایک 12 سالہ طالب علم بھی شامل تھا، جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوئے۔ ان واقعات نے عوامی غم و غصے کو اور بھڑکا دیا۔ مظاہرین نے وزیراعظم اور صدر کی رہائش گاہوں کو آگ لگا دی جبکہ کئی وزیروں کو ان کے گھروں میں محصور کر کے فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکالا گیا۔

منگل کو صورتحال اس وقت سنگین ہوگئی جب ہزاروں مظاہرین پارلیمنٹ ہاؤس میں گھس گئے اور ایوان زیریں و بالا دونوں کو نذر آتش کر دیا۔ نعرے بلند ہوئے: ’’کے پی چور، ملک چھوڑ‘‘ اور ’’بدعنوان لیڈروں کا احتساب کرو۔‘‘ اس دباؤ میں وزیراعظم اولی کو مستعفی ہونا پڑا جبکہ ان کے چار وزراء پہلے ہی عہدے چھوڑ چکے تھے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ’جین-زی‘ تحریک محض سوشل میڈیا کی آزادی تک محدود نہیں بلکہ یہ نوجوانوں کی جانب سے وسیع تر سیاسی اصلاحات، بدعنوانی کے خاتمے اور شفاف حکمرانی کے مطالبات کی علامت بن چکی ہے۔

read more….qaumiawaz.com

Recent News

بیکٹیریل انفیکشن کے علاج میں اہم پیش رفت

سرکاری ادویات کے غیر قانونی ریکیٹ کا پردہ فاش

April 6, 2026
امریکہ و اسرائیل کو  ایران کا سخت پیغام

ایران کا آبنائے ہرمز پر اہم فیصلہ

April 5, 2026
اسمبلی انتخابات میں فرقہ وارانہ سیاست کو مسترد کرحقیقی ایشوز پر توجہ دینے کی جماعت اسلامی ہند کی اپیل

اسمبلی انتخابات میں فرقہ وارانہ سیاست کو مسترد کرحقیقی ایشوز پر توجہ دینے کی جماعت اسلامی ہند کی اپیل

April 4, 2026
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران عراق میں پھر فضائی حملہ

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران عراق میں پھر فضائی حملہ

April 4, 2026
عام آدمی پارٹی میں اندرونی اختلافات اب کھل کر سامنے

عام آدمی پارٹی میں اندرونی اختلافات اب کھل کر سامنے

April 3, 2026
دہلی میں آسمان  ابر آلود رہنےاور گرج و چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

دہلی این سی آر میں آندھی، بارش اور ژالہ باری کا الرٹ

April 3, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.