Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

کوئی مدرسہ کسی سے کنوارے پن کے سرٹیفکیٹ کا مطالبہ نہیں کرتا

مراد آباد کے ایک مدرسہ پرنابالغ طالبہ سے کنوارے پن کا سرٹیفکیٹ مانگے جانے کے الزام پر ضیاء الرحمن برق کاردعمل

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
8 months ago
کوئی مدرسہ کسی سے کنوارے پن کے سرٹیفکیٹ کا مطالبہ نہیں کرتا

مراد آباد: اتر پردیش کے مراد آباد کے ایک مدرسہ پر نابالغ طالبہ سے کنوارے پن کا سرٹیفکیٹ مانگے جانے کے الزام پر سیاسی اور سماجی حلقوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔ اس دوران سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمن برق نے سرخیاں بٹورنے والے اس معاملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ الزام انتہائی سنگین ہے اوراس کی سچائی سامنے آنا چاہیے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ضیاء الرحمان برق نے کہا کہ کوئی مدرسہ کسی سے کنوارے پن کے سرٹیفکیٹ کا مطالبہ نہیں کرتا اور نہ ہی ہمارا مذہب ایسی مانگ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے لیے اس طرح کا سرٹیفکیٹ نہیں مانگا جاتا ہے اور نہ ہی اس کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسا پہلی بار سامنے آیا ہے، ہمیں یہ معلوم کرنا پڑے گا کہ اس معاملے میں کتنی سچائی ہے۔

یہ معاملہ مراد آباد کے دہلی روڈ پر پاکبڑا علاقے میں واقع ایک مدرسہ نسواں کا ہے۔ چندی گڑھ کے رہائشی محمد یوسف نے الزام لگایا ہے کہ مدرسہ انتظامیہ نے ان کی 13 سالہ بیٹی پر جھوٹے اور شرمناک الزامات لگائے۔ یوسف کے مطابق ان کی بیٹی کو اگلی کلاس میں داخلے سے قبل ورجنٹی (میڈیکل) ٹیسٹ کرانے کی شرط رکھی گئی۔

اہل خانہ نے احتجاج کیا تو مدرسہ انتظامیہ نے لڑکی کا ٹرانسفر سرٹیفکیٹ (ٹی سی) نکالنے کی دھمکی دی۔ متاثرہ کے والد نے بتایا کہ 500 روپے جمع کرنے کے باوجود نہ تو ٹی سی جاری کیا گیا اور نہ ہی فیس واپس کی گئی۔ اس کے بجائے انہوں نے دھمکی دی کہ اگر انہوں نے شکایت کی تو لڑکی کو کسی اور ادارے میں داخلہ نہیں ملے گا۔

Recent News

امریکہ سے 104 ہندوستانیوں کی ملک بدری پر اپوزیشن کا احتجاج

مدھیہ پردیش میں راجیہ سبھا کی تینوں سیٹوں پر بی جے پی امیدوار بلا مقابلہ منتخب

June 12, 2026
سائبر کرائم کے خلاف سخت قدم – تمام  جعلی کنٹری کوڈ بلاک

سائبر جرائم کے خلاف مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سےتفصیلی ایڈوائزری جاری

June 12, 2026
جنوبی افریقی خاتون بالکونی سےچھلانگ لگا کر ہلاک

جنوبی افریقی خاتون بالکونی سےچھلانگ لگا کر ہلاک

June 12, 2026
اتر پردیش میں میڈیکل کالجوں میں تبدیلیٔ مذہب کے خلاف خصوصی سیل بنانے کا حکم

اتر پردیش میں میڈیکل کالجوں میں تبدیلیٔ مذہب کے خلاف خصوصی سیل بنانے کا حکم

June 11, 2026
کینیڈا  میں 16 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کی تیاری

کینیڈا میں 16 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کی تیاری

June 11, 2026
ایران نے آبنائے ہرمز کو سبھی جہازوں کے لیے بند  کر دیا

ایران نے آبنائے ہرمز کو سبھی جہازوں کے لیے بند کر دیا

June 11, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.