Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

اب دھرمیندر پردھان کو نہیں مودی کو استعفی دینا ہوگا ‘ ابھیجیت ڈپکے

سونم وانگ چوک کی زبردستی منتقلی کی شدید مذمت ۔ نوجوانوں سے پیر کو پارلیمنٹ مارچ میں شرکت کی اپیل ۔ خود بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 weeks ago
اب دھرمیندر پردھان کو نہیں مودی کو استعفی دینا ہوگا ‘ ابھیجیت ڈپکے

نئی دہلی : کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت ڈپکے نے اعلان کیا کہ اب طلباء و نوجوانوں کا مطالبہ وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفی تک محدود نہیں رہ گیا ہے اور دھرمیندر پردھان کو مسلسل بچانے پر اب طلباء اور نوجوان وزیر اعظم نریندر مودی سے استعفی چاہتے ہیں۔ ابھیجیت ڈپکے نے دہلی کے جنتر منتر سے ماحولیاتی جہدکار سونم وانگ چوک کو زبردستی اٹھا کر دواخانہ منتقل کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نوجوانوں اور طلباء کے مسائل کی سماعت کیلئے تیار نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک 60 سالہ شخص ( سونم وانگ چوک ) نوجوانوں اور طلباء کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے  بھوک ہڑتال کر رہا تھا ۔ حکومت نے ان سے بات چیت کرنا تک گوارا نہیں کیا اور انہیں پولیس کی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے زبردستی جنتر منتر سے اٹھا دیا گیا اور انہیں دواخانہ منتقل کردیا گیا ۔ اطلاع ملی ہے کہ سونم اونگ چوک دواخانہ میں بھی اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے علاج کی سہولیات سے استفادہ کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ ابھیجیت ڈھکے نے کہا کہ انہیں صبح کے وقت جنتر منتر پہونچنے سے روک دیا گیا تھا اور ان کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کردی گئی تھیں۔ انہیں جب سونم وانگ چوک کو زبردستی اٹھانے کی اطلاع ملی تو وہ تیزی سے جنتر منتر پہونچ رہے تھے لیکن پولیس نے انہیں روک دیا اور بمشکل جنتر منتر پہونچے تھے تاہم اس وقت تک سونم وانگ چوک کو منتقل کردیا گیا تھا ۔

ڈپکے نے کہا کہ پولیس کی جانب سے جنترمنتر پر طاقت کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے اور طلباء کے ساتھ مارپیٹ بھی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کاکروچ جنتا پارٹی نے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفی کیلئے اپنا احتجاج شروع کیا تھا لیکن حکومت ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں ہے اور پردھان کو مسلسل بچایا جا رہا ہے ۔ اب سونم وانگ چوک کی منتقلی کے بعد سی جے پی کا مطالبہ بدل گیا ہے۔ اب طلباء صرف دھرمینر پردھان کے استعفی کا نہیں بلکہ وزیر اعظم کی حیثیت سے نریندر مودی کے استعفی کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ ڈپکے نے کہا کہ پولیس کی اس طرح کی کارروائیوں کے باوجود سی جے پی کے حوصلے پست نہیں ہونگے اور احتجاج جاری رہے گا ۔ ابھیجیت ڈپکے نے سونم وانگ چوکی کی منتقلی کے بعد خود غیرمعینہ مدت کی بھوک ہڑتال کا آغاز کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ طلباء قائدین پہلے ہی سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے تھے اور اب انہوں نے بھی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کردی ہے ۔ ڈپکے نے کہاکہ حکومت کی ساری کوششوں کے باوجود 20 جولائی پیر کو سی جے پی کا پارلیمنٹ مارچ برقرار ہے ۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اس مارچ میں کثیر تعداد میں شرکت کریں۔

Recent News

شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

نیٹ-یو جی امیدواروں کی او ایم آر شیٹ میں تضاد سے متعلق درخواست خارج

August 7, 2026
مسلسل بارش نے دہلی-این سی آر کو کیا بے حال

مسلسل بارش نے دہلی-این سی آر کو کیا بے حال

August 7, 2026
اتر پردیش کےمدارس میں کامل و فاضل کی اسناد بند لیکن سابقہ طلبا کی ڈگریا ں اثرانداز نہیں

اتر پردیش کےمدارس میں کامل و فاضل کی اسناد بند لیکن سابقہ طلبا کی ڈگریا ں اثرانداز نہیں

August 7, 2026
عتیق احمد کے بیٹے آبان سمیت 2 افراد  سڑک حادثے میں جاں  بحق

عتیق احمد کے بیٹے آبان سمیت 2 افراد سڑک حادثے میں جاں بحق

August 6, 2026
حب الوطنی کا معیار وندے ماترم نہیں ہو سکتا : جماعت اسلامی ہند

حب الوطنی کا معیار وندے ماترم نہیں ہو سکتا : جماعت اسلامی ہند

August 6, 2026
اتر پردیش میں خستہ حال  مکان منہدم ہونے سے ایک ہی کنبہ کے 6 افراد کی موت

اتر پردیش میں خستہ حال مکان منہدم ہونے سے ایک ہی کنبہ کے 6 افراد کی موت

August 6, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.