Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عرب ممالک

’ او آئی سی‘ کے ذریعے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فوجی کنٹرول کے اعلان کی مذمت

شہری آبادی اور بنیادی ڈھانچے پر حملے روکنے، بغیر کسی شرط کے انسانی امداد کی فوری فراہمی اور بین الاقوامی امدادی اداروں کو انسانی قانون کے تحت کام کی اجازت دینے کا مطالبہ

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
9 months ago
’ او آئی سی‘ کے ذریعے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر  فوجی کنٹرول کے اعلان کی مذمت

عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم’ او آئی سی‘ کے ممالک و تنظیمات پر مشتمل وزارتی کمیٹی نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کے اعلان کی شدید مذمت اور سخت مخالفت کی ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ، اردو کی خبر کے مطابق کمیٹی نے اسے خطرناک اشتعال انگیزی، بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی اور غیر قانونی قبضے کو طاقت کے ذریعہ مسلط کرنے کی مجرمانہ کوشش قرار دیا، جو متعلقہ عالمی قراردادوں کے منافی ہے۔

کمیٹی نے کہا کہ اسرائیلی عزائم غزہ میں قتل عام، بھوک مسلط کرنے، جبری بے دخلی کی کوششوں اور فلسطینی زمینوں کے انضمام جیسے سنگین اقدامات کا تسلسل ہیں، جو انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔ ان پالیسیوں نے امن کے کسی بھی امکان کو ختم کر دیا ہے اور بین الاقوامی سطح پر جنگ بندی کی کوششوں کو سبوتاژ کیا ہے، جبکہ غزہ کو 22 ماہ سے مکمل محاصرے اور مسلسل جارحیت کا سامنا ہے۔ اس کے ساتھ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں بھی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

کمیٹی نے اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے، شہری آبادی اور بنیادی ڈھانچے پر حملے روکنے، بغیر کسی شرط کے انسانی امداد کی فوری فراہمی اور بین الاقوامی امدادی اداروں کو انسانی قانون کے تحت کام کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی مصر، قطر اور امریکہ کی قیدیوں کے تبادلے اور کشیدگی میں کمی کی کوششوں کی حمایت کی۔ کمیٹی نے عرب۔اسلامی منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو اور قاہرہ میں جلد منعقد ہونے والے کانفرنس میں شرکت پر زور دیا۔

کمیٹی نے فلسطینی عوام کو غزہ یا مغربی کنارے بشمول مشرقی یروشلم سے بے دخل کرنے کی کسی بھی کوشش کو سختی سے مسترد کیا ۔ اس نے مقدسات کی قانونی و تاریخی حیثیت کے تحفظ پر زور دیا، جس میں ہاشمی وصایت کے بنیادی کردار کو تسلیم کیا گیا۔

کمیٹی نے اعادہ کیا کہ منصفانہ اور پائیدار امن صرف دو ریاستی حل سے ہی ممکن ہے، جس کے تحت چار جون 1967ء کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست قائم ہو، جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔ اس نے اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی اور انسانی المیے کا مکمل ذمہ دار ٹھہرایا۔

کمیٹی نے عالمی برادری خصوصاً سلامتی کونسل کے مستقل ارکان سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی جارحانہ پالیسیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں، مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں اور سعودی عرب و فرانس کی قیادت میں نیویارک میں ہونے والی اعلیٰ سطحی کانفرنس کے فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

 

Recent News

ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار سے لنک کرنے کا فیصلہ

دہلی سمیت 16 ریاستوں اور 3 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں SIR کا اعلان

May 15, 2026
دہلی میں پہلی بار دوڑے گی ’ہائیڈروجن بس‘

دہلی میں پہلی بار دوڑے گی ’ہائیڈروجن بس‘

May 15, 2026
جامعہ ہمدرد اور نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے درمیان معاہدہ

جامعہ ہمدرد اور نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے درمیان معاہدہ

May 15, 2026
امول کے بعد مدر ڈیری  کےدودھ کی قیمتوں میں دو روپے فی لیٹر کااضافہ

امول کے بعد مدر ڈیری کےدودھ کی قیمتوں میں دو روپے فی لیٹر کااضافہ

May 14, 2026
جمعہ کو ہوگی نماز یا بسنت پنچمی کی پوجا؟

عقیدہ ثابت کرنے کے لیے مندر جانا لازمی نہیں: سپریم کورٹ

May 14, 2026
یونیفارم سول کوڈ کو اتراکھنڈ ہائی کورٹ میں چیلنج

آسام کابینہ میں یونیفارم سول کوڈ کا ڈرافٹ منظور

May 14, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.