Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

جنگ بندی معاہدہ کے بعد فلسطینی شہری اپنے تباہ حال گھروں کو لوٹنے لگے

اقوام متحد کو  غزہ میں امداد کی فراہمی شروع کرنے کیلئے اسرائیل کی جانب سے اجازت مل گئی 

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
9 months ago
جنگ بندی معاہدہ  کے بعد فلسطینی شہری اپنے تباہ حال گھروں کو لوٹنے لگے

غزہ۔ : غزہ جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل ہونے کے بعد فلسطینیوں نے بچا کھچا سامان اٹھا کر اپنے تباہ حال گھروں کا رخ کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل ہونے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی شہری اپنے تباہ حال گھروں کو لوٹنے لگے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے معاہدے کے تحت نئی حدود پر پوزیشنز سنبھالنی شروع کردی ہیں۔ امریکہ کے مشرقِ وسطیٰ کے لیے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے انخلا کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیاہے ، یرغمالیوں کی رہائی کے لیے 72 گھنٹے کا وقت شروع ہوگیا۔ اس حوالے سے حماس، اسلامی جہاد اور پاپولرفرنٹ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی گورننس خالصتاً فلسطین کاداخلی معاملہ ہے ، کسی غیر ملکی سرپرستی کو قبول نہیں کیا جائے گا تاہم عرب اوربین الاقوامی ممالک کی جانب سے غزہ کی تعمیرنو میں تعاون کاخیرمقدم کیا گیاہے ۔ گزشتہ روز اسرائیل فوج کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حماس کے 11قیدی رہا کیے جائیں گے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحد کے عہدیدار نے وضاحت کی کہ تنظیم کو اتوار سے غزہ میں امداد کی فراہمی شروع کرنے کیلئے اسرائیل کی جانب سے اجازت مل گئی ہے ۔ رپورٹس کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ ابھی تفصیلات کا اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن امداد میں 170,000 میٹرک ٹن سامان شامل ہو گا جو اردن اور مصر جیسے پڑوسی ممالک میں پہلے سے موجود ہے ۔ یہ اس وقت ہوا جب انسانی ہمدردی کے اہلکار کام پر واپس جانے کیلئے اسرائیلی افواج کی اجازت کے منتظر ہیں۔ اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور ٹام فلیچر کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ اور اس کے انسانی ہمدردی کے شراکت دار گزشتہ چند ماہ کے دوران غزہ کی پٹی میں درخواست کردہ امداد کا صرف 20 فیصد پہنچا سکے ہیں۔ واضح رہے کہ بدھ کو صدر ٹرمپ کی طرف سے اعلان کردہ معاہدہ اقوام متحدہ کے حکام کیلئے دو سال کی جنگ کے بعد امداد کی ترسیل کو بڑھانے کی صلاحیت کے حوالے سے مہینوں میں امید کی پہلی کرن کی نمائندگی کرتا ہے ۔ اقوام متحدہ میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے فلیچر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ رسائی کیلئے پوچھ رہا ہے ، التجا کر رہا ہے اور بھیک مانگ رہا ہے ۔

 

Recent News

رام مندرسے سونے-چاندی اور ہیرے کی 1250 ’شری رام شیلائیں‘ غائب

رام مندر عطیات تنازعہ:چمپت رائے اور انل مشرا کے استعفوں کی باضابطہ تصدیق

June 28, 2026
حزب اللہ نے اسرائیل-لبنان معاہدہ کو مستردکر دیا

حزب اللہ نے اسرائیل-لبنان معاہدہ کو مستردکر دیا

June 28, 2026
مرزا جاوید اور کنور شہزاد کی مینگو پارٹی میں کانگریس کے متعدد رہنماؤں کی شرکت

مرزا جاوید اور کنور شہزاد کی مینگو پارٹی میں کانگریس کے متعدد رہنماؤں کی شرکت

June 28, 2026
اب سال میں دو بار ہوں گےسی بی ایس سی دسویں بورڈ کے امتحانات

ساتویں سے نویں درجہ تک کے طلبا فی الحال ’نئی لسانی پالیسی‘کے دائرے میں نہیں

June 27, 2026
کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں 993 روپے کا اضافہ

تجارتی ایل پی جی کی سپلائی بحران سے پہلے کی سطح پر بحال

June 27, 2026
رتلام میں ہائی ٹینشن لائن کی زد میں آیا تعزیہ، 3 افراد جاں بحق

رتلام میں ہائی ٹینشن لائن کی زد میں آیا تعزیہ، 3 افراد جاں بحق

June 27, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.