Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست دہلی

دہلی میں آلودگی کے سبب آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا

آنند وہار میں اے کیو آئی 400 سے اوپر، اگلے 6 دن ہوا کے ’انتہائی خراب‘ رہنے کا امکان-کھانسی، زکام اور گلے کی خراش کے کیسز میں تیزی سے اضافہ

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
7 months ago
دہلی میں آلودگی کے سبب آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا

نئی دہلی: دہلی اور نوئیڈا کی فضا میں آلودگی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ لوگوں کو آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ شہر کے کئی علاقوں میں کھانسی، زکام اور گلے کی خراش کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ دیوالی کے بعد سے راجدھانی دہلی میں فضائی آلودگی کا درجہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے اور اب یہ خطرناک سطح پر پہنچ چکا ہے۔مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق ہفتہ کی صبح 6 بجے دہلی کے آنند وہار علاقے میں اے کیو آئی کی سطح 411 درج کی گئی، جو ’انتہائی خراب‘ زمرے میں آتی ہے۔ بوانا میں اسے کیو آئی 318، چاندنی چوک میں 309، علی پور میں 291، براڑی میں 288 اور اشوک وہار میں 279 ریکارڈ کیا گیا۔ دہلی کے 38 مانیٹرنگ مراکز میں سے 10 نے ہوا کے معیار کو ’بہت خراب‘، 24 نے ’خراب‘ اور تین نے ’درمیانہ‘ درجے میں دکھایا۔

دہلی حکومت نے کہا ہے کہ وہ آلودگی سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات پر غور کر رہی ہے۔ ‘کلاؤڈ سیڈنگ’ یعنی مصنوعی بارش کے ذریعے ہوا صاف کرنے کی تیاری بھی جاری ہے۔محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق، جمعرات کی رات دہلی کا کم از کم درجۂ حرارت 17 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو اکتوبر کے مہینے میں گزشتہ دو برسوں کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔ تاہم آلودگی کا مسئلہ مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، جمعہ کو دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.3 ڈگری سیلسیس رہا جو معمول سے 0.4 ڈگری زیادہ ہے۔

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے اعدادوشمار کے مطابق دہلی میں 24 گھنٹے کا اوسط اے کیو آئی 257 رہا، جو ’خراب‘ درجہ بندی میں آتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اگلے 6 دنوں تک دہلی میں آلودگی کی سطح میں کسی نمایاں بہتری کے آثار نہیں ہیں۔ اے کیو آئی کی سطح ’خراب‘ اور ’انتہائی خراب‘ کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ماہرین صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، ماسک کا استعمال کریں اور گھر میں ایئر پیوریفائر کا انتظام رکھیں۔ آنے والے دنوں میں اگر آلودگی کی سطح مزید بڑھی تو دہلی حکومت اسکول بند کرنے اور تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی جیسے سخت اقدامات کر سکتی ہے۔

Recent News

دہلی یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر دیبواسمیتا پال کا گھر میں گھس کر قتل

دہلی یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر دیبواسمیتا پال کا گھر میں گھس کر قتل

June 5, 2026
دہلی کی ہوامیں بہتری  موسم کی مہربانی ، حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ نہیں

دہلی کی ہوامیں بہتری موسم کی مہربانی ، حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ نہیں

June 5, 2026
راجیہ سبھا انتخابات کے لیےکانگریس امیدواروں کی فہرست جاری

راجیہ سبھا انتخابات کے لیےکانگریس امیدواروں کی فہرست جاری

June 5, 2026
کویت   پر ایرانی ڈرون حملے میں ہندوستانی شہری ہلاک

کویت پر ایرانی ڈرون حملے میں ہندوستانی شہری ہلاک

June 4, 2026
جماعت اسلامی ہندکی جانب سے  یوپی مدرسہ ایکٹ  کو برقرار ررکھنےکے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

جماعت اسلامی ہند نے دہلی آتشزدگی سانحہ پر تعزیت کا کیا اظہار

June 4, 2026
دہلی کے مالویہ نگر واقع ہوٹل میں لگی ہولناک آگ نے دردناک باب لکھ دیا

دہلی کے مالویہ نگر واقع ہوٹل میں لگی ہولناک آگ نے دردناک باب لکھ دیا

June 4, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.