Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

سعودی عرب میں حج سیزن 1448ھ کے انتظامات کاوقت سے پہلےآغاز

دنیا بھر کے 75 سے زیادہ ملکوں کے حج امور کے دفاتر کے ساتھ ابتدائی میٹنگوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 hour ago
43ڈگری درجہ حرارت کے درمیان حج 2026 کابا ضابطہ  آغاز

I

ریاض ۔ سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے حج سیزن 1448ھ کے انتظامات وقت سے پہلے ہی شروع کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں دنیا بھر کے 75 سے زیادہ ملکوں کے حج امور کے دفاتر کے ساتھ ابتدائی میٹنگوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا تاکہ آنے والے سیزن کیلئے عملی منصوبوں اور تنظیمی ضروریات پر بات چیت کی جا سکے اور حجاج کرام کی مملکت آمد سے قبل تیاریوں اور باہمی ہم آہنگی کو بہتر بنایا جا سکے۔یہ اجلاس حج سیزن کی ابتدائی منصوبہ بندی کے مراحل کا حصہ ہیں تاکہ وزارت اور حج امور کے دفاتر منظور شدہ ٹائم ٹیبل کے مطابق تیاریوں کا جائزہ لے سکیں۔ طریقہ کار کو واضح بنایا جا سکے اور حجاج کی خدمت پر مامور مختلف اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو یقینی بنایا جا سکے۔
ان اجلاسوں میں حج امور کے دفاتر کی جانب سے حج سیزن 1448ھ کیلئے تیار کردہ عملی منصوبوں پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ حج امور سے متعلق ہدایات اور ضوابط کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے اور ان دفاتر کی ضروریات پر بحث کی جا رہی ہے۔ان ملاقاتوں میں سیزن کے خصوصی انتظامات اور طریقہ کار سے متعلق سوالات کا جواب بھی دیا جا رہا ہے تاکہ درپیش مسائل کو وقت سے پہلے حل کیا جا سکے اور حج امور کے دفاتر مقررہ مدت کے اندر اپنی تیاریاں مکمل کر سکیں۔اس اقدام کا مقصد وزارتِ حج و عمرہ، حج امور کے دفاتر اور متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے تاکہ سیزن کیلئے تیاریوں کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے اور ضیوف الرحمن کو فراہم کی جانے والی خدمات پر موثر طریقے سے عملدرآمد ہو سکے۔
یہ تمام تیاریاں سعودی قیادت کی ان ہدایات کے تحت کی جا رہی ہیں جن کا مقصد ضیوف الرحمن کی خدمت کیلئے تمام وسائل فراہم کرنا، ان کیلئے مناسکِ حج کی ادائیگی آسان بنانا اور خدمات کے معیار کو اعلیٰ ترین سطح پر لے جانا ہے۔یہ ابتدائی تیاریاں ’’ سعودی ویڑن 2030 ‘‘ اور ’’ ضیوف الرحمن کی خدمت کے پروگرام ‘‘ کے اہداف کا حصہ ہیں۔ ان کا مقصد حج کے نظام میں شامل تمام اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط بنانا، تیاریوں کی سطح کو بلند کرنا اور حجاج کرام کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.