Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

چینی شہریوں کے لیے سیاحتی ویزا پھر سے شروع کرنے کی تیاری

تقریباً 5 سال قبل گلوان وادی میں ہوئے پرتشدد تصادم کے بعد ان خدمات کو بند کر دیا گیا تھا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 months ago
چینی شہریوں کے لیے سیاحتی ویزا پھر سے شروع کرنے کی تیاری

ہندوستانی حکومت چینی شہریوں کے لیے سیاحتی ویزا پھر سے شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ تقریباً 5 سال قبل گلوان وادی میں ہوئے پرتشدد تصادم کے بعد ان خدمات کو بند کر دیا گیا تھا۔ اب دونوں ممالک کے درمیان رشتوں کے درمیان جمی برف دھیرے دھیرے پگھل رہی ہے۔ یہ قدم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں آہستہ آہستہ آ رہی نرمی کے درمیان اٹھایا گیا ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں ہندوستان اور چین نے براہ راست پروازیں پھر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی طویل عرصے سے رکے ہوئے کیلاش مانسروور سفر کو بھی دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔ نئے ویزا قوانین بنیادی طور پر چین، ہانگ کانگ اور مکاؤ سے آنے والے مسافروں پر نافذ ہوں گے۔

حکومت کا یہ فیصلہ سیاحت، تجارت اور لوگوں کے درمیان آپسی میل جول کو پھر سے بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ گزشتہ کچھ سالوں سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے یہ سرگرمیاں رکی ہوئی تھیں۔ حالانکہ ویزا دینے کے لیے عام طریقۂ کار کی پیروی کی جائے گی، لیکن سیکورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے کچھ پابندیاں بھی نافذ رہیں گی۔ماہرین کا خیال ہے کہ اس فیصلے سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور ثقافتی تعلقات مضبوط ہوں گے۔ کاروباری طبقہ نے بھی اس قدم کا استقبال کیا ہے۔ فی الحال دونوں ممالک اب آہستہ آہستہ اپنے پرانے اختلافات کو پیچھے چھوڑ کر تعاون کی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ گلوان وادی کے واقعات کے بعد دونوں ممالک کے رشتے 1962 کی جنگ کے بعد سب سے خراب صورتحال میں پہنچ گئے تھے۔ حالانکہ بعد میں کئی دور کی سفارتی اور فوجی بات چیت کے ذریعہ پینگونگ جھیل، گلوان اور ہاٹ اسپرنگس جیسے کئی کشیدہ علاقوں سے فوجیں پیچھے ہٹ گئیں۔ اکتوبر 2024 میں دیپسانگ اور ڈیمچوک علاقوں سے بھی فوجیں ہٹانے کا معاہدہ ہوا۔ اس کے کچھ ہی روز بعد وزیر اعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جنپنگ کی روس کے کازان میں میٹنگ ہوئی، جس میں دوطرفہ رشتوں کو پٹری پر لانے کے لیے کئی اہم فیصلے لیے گئے۔

Recent News

اب سال میں دو بار ہوں گےسی بی ایس سی دسویں بورڈ کے امتحانات

ساتویں سے نویں درجہ تک کے طلبا فی الحال ’نئی لسانی پالیسی‘کے دائرے میں نہیں

June 27, 2026
کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں 993 روپے کا اضافہ

تجارتی ایل پی جی کی سپلائی بحران سے پہلے کی سطح پر بحال

June 27, 2026
رتلام میں ہائی ٹینشن لائن کی زد میں آیا تعزیہ، 3 افراد جاں بحق

رتلام میں ہائی ٹینشن لائن کی زد میں آیا تعزیہ، 3 افراد جاں بحق

June 27, 2026
وقف ترمیمی بل کے خلاف قانونی جدوجہد جاری رکھنے کا مولانا ارشد مدنی کا اعلان

مسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ کرنے کامولانا ارشد مدنی کاالزام

June 26, 2026
پاسپورٹ فیس میں بڑا اضافہ،  یکم جولائی سے  نافذہونگی نئی شرحیں

پاسپورٹ فیس میں بڑا اضافہ، یکم جولائی سے نافذہونگی نئی شرحیں

June 26, 2026
رام مندر سے  نذرانہ  کی چوری کے معاملے میں بڑی کارروائی- تمام نامزد ملزمان گرفتار

رام مندر سے نذرانہ کی چوری کے معاملے میں بڑی کارروائی- تمام نامزد ملزمان گرفتار

June 26, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.