Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان بنانےکا وزیر اعظم کا عزم

پی ایم مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے تقریر کے دوران کہا کہ ہمیں دوسرے ممالک پر انحصار کر کے نہیں جینا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 hours ago
2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان بنانےکا وزیر اعظم کا عزم

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج تاریخی لال قلعہ کی فصیل سے ملک کے نام خطاب میں کئی اہم باتیں سامنے رکھیں۔ انھوں نے اپنی حکومت کی حصولیابیوں کے ساتھ ساتھ اپنے آئندہ کے عزائم کا خاص طور سے ذکر کیا۔ موجودہ حالات اور درپیش چیلنجز سے متعلق بھی پی ایم مودی نے واضح لفظوں میں اپنی باتیں ملک کے سامنے رکھیں۔ آئیے ذیل میں ان کی تقریر پر نظر ڈالتے ہیں۔

ملک نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ ملک نئے خوابوں کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ دنیا ہمارے تئیں اپنا نظریہ بدلنے پر مجبور ہو گئی ہے۔ 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان بنا کر رہیں گے۔

دوسرے ممالک پر انحصار کر کے نہیں جینا ہے۔ اپنے مفادات کا تحفظ ہمیں خود کرنا ہوگا۔ ہم خود کفیل ہندوستان کی جانب مضبوطی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ خود کفیل ہندوستان ہمیں ترقی یافتہ ہندوستان کی طرف لے جائے گا۔ ہمیں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانا ہوگا۔

سیمی کنڈکٹر، اہم معدنیات اور توانائی کی سلامتی میں مہارت حاصل کریں گے۔ ملک میں 3 سیمی کنڈکٹر پلانٹ شروع ہو چکے ہیں۔ آنے والے وقت میں 5-4 مزید پلانٹ شروع ہوں گے۔ اب توانائی کے بغیر نئی دنیا کو چلانا مشکل ہوگا۔ توانائی کی سلامتی اس وقت دنیا کی ایک اہم ضرورت ہے۔ 2047 تک 100 گیگا واٹ جوہری توانائی کا ہدف ہے۔

گزشتہ 12 سال میں ملک نے ترقی کی رفتار پکڑی۔ ہم نے تمام شعبوں میں کام کیا۔ ہر سال 6 گنا رفتار سے گیس کنکشن دیے۔ جدید بنیادی ڈھانچے کے لیے میٹرو کا توسیع کیا۔ 12 سال میں دفاعی پیداوار 4 گنا بڑھ گئی۔

ہندوستان کے پاس مستحکم اور مضبوط حکومت ہے۔ ہندوستان کی ہر مصنوعات کو پوری دنیا تک پہنچانا ہے۔ دنیا کے 40 ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ ہے۔ اگر صحیح سمت میں نہیں چلے ہوتے تو مقابلہ کیسے کرتے۔ ہمارے پاس سمت دکھانے والا آئین ہے۔ دنیا کو اچھی اور سستی مصنوعات دینی ہوں گی۔ 2047 کا ہدف مضبوط بنیاد پر کھڑا ہے۔ سوچ بدلنی ہوگی۔ جو کام 5 دہائیوں میں نہیں ہوئے، وہ 5 سال میں کرنے ہوں گے۔

2030 کا اولمپک ہندوستان میں ہو رہا ہے۔ چاہتا ہوں کہ 2036 کا بھی ہندوستان میں ہی ہو۔ گاؤں گاؤں، شہر شہر سے ٹیلنٹ تلاش کریں گے۔ ملک کی صلاحیتوں کو تربیت دیں گے۔ کھیل کے شعبہ میں ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد کریں گے۔

ہندوستان کا بھی ایک بینک ٹاپ-5 بینکوں میں ہونا چاہیے۔ وقت کی طلب ہے کہ دنیا کی 5 بڑی فارما کمپنیوں میں ہندوستان کی بھی 2-1 فارما کمپنیوں کا نام گونجنا چاہیے۔ کیا یہ وقت کا مطالبہ نہیں ہے کہ گلوبل لیڈرشپ اب ہمارے ہاتھ میں ہونی چاہیے؟ صلاحیت ہے، ہماری طویل تاریخ بھی ہے، زبانوں پر ہماری گرفت بھی ہے، ہمیں پوری دنیا میں پہنچنا چاہیے۔

ایک سال میں ایک کروڑ نوجوانوں کو اے آئی ہنر کی ٹریننگ دی جائے گی۔ نوجوانوں کے لیے سستا ڈاٹا دستیاب کرایا جائے گا۔ نوجوانوں کے لیے مفت آن لائن کوچنگ کا انتظام کیا جائے گا۔ غریب، متوسط طبقات کے بچوں کے لیے کوچنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ نوجوانوں کو امتحان کے لیے مفت کوچنگ دی جائے گی۔

یوریا مہنگی ہوئی لیکن اس کا بوجھ عوام پر نہیں پڑنے دیا۔ مہنگائی کا بوجھ حکومت نے اپنے کندھوں پر اٹھایا۔ ہم کسانوں کو یوریا 300 روپے میں دیتے ہیں۔ دنیا میں یوریا 3000 روپے میں اور ہندوستان میں 300 روپے میں ہے۔ ہندوستان میں ڈی اے پی 1350 روپے میں مل رہی ہے۔

10 سال میں ملک نے کئی بحرانوں کا سامنا کیا۔ ملک کو تشویش میں مبتلا رکھنے میں کچھ لوگوں کو مزہ آتا ہے۔ جنگ کے دوران کچھ لوگوں نے افواہیں پھیلائیں۔ لوگوں نے کہا کہ تیل نہیں ملے گا۔ گیس نہیں ملے گی۔ ہندوستان کو ڈرانے میں کچھ لوگوں کو مزہ آیا۔

ہم نے 99 فیصد ’نو گو ایریا‘ کو ’گو اہیڈ ایریا‘ بنا دیا۔ ’سمندر منتھن‘ منصوبے کے لیے 85 ہزار کروڑ روپے دیے۔ 2014 سے پہلے ملک کے 70 شہروں میں پائپ گیس تھی۔ اب 700 شہروں میں پائپ کے ذریعہ گیس پہنچ رہی ہے۔

90 سال میں ریلوے کی بجلی کاری ہوئی، لیکن 10 سال میں ہم نے 70 فیصد بجلی کاری کا کام کیا۔ ملک میں پہلی بار ہائیڈروجن سے ٹرین چلی۔
ناری شکتی وندن ایکٹ پر سیاست ہوئی۔ میری سب سے اپیل یہی ہے کہ خواتین کو 33 فیصد حصہ داری ملے۔ اس میں سب ساتھ دیں۔ سیاسی پارٹیوں سے اپیل ہے کہ وہ خواتین کے لیے آگے آئیں۔

نکسلزم، ماؤازم نے نوجوانوں کو برباد کیا۔ نکسلزم، ماؤزم سے آئین کی دھجیاں اڑیں۔ لیکن اب نکسلزم و ماؤازم تشدد دم توڑ چکا ہے۔ ذہنی نکسل موقع کی تلاش میں ہیں۔ ہمیں نکسلزم کے چیلنج سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے نئی دھارا چاہیے، ’سپت دھارا‘۔ چھوٹے پرزوں سے لے کر بڑی مصنوعات بنانی ہیں۔ لاگت، معیار اور پیمانے پر توجہ دینی ہوگی۔

Recent News

2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان بنانےکا وزیر اعظم کا عزم

2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان بنانےکا وزیر اعظم کا عزم

August 15, 2026
تاریخی لال قلعہ پر پہلی بار ’وندے ماترم‘کی گونج

تاریخی لال قلعہ پر پہلی بار ’وندے ماترم‘کی گونج

August 15, 2026
دہلی یونیورسٹی میں  تاریخ کے نصاب سے ’دہلی سلطنت‘ کا پیپر خارج

دہلی یونیورسٹی میں تاریخ کے نصاب سے ’دہلی سلطنت‘ کا پیپر خارج

August 14, 2026
صدر مرمو کا 2047 تک ’  ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا عزم

صدر مرمو کا 2047 تک ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا عزم

August 14, 2026
قبائلی رہائشی اسکولوں میں پڑھنے والے طلبا کی حفاظت اور صحت پر ایک بار پھر سنگین سوال

قبائلی رہائشی اسکولوں میں پڑھنے والے طلبا کی حفاظت اور صحت پر ایک بار پھر سنگین سوال

August 14, 2026
راجستھان کابینہ میں  ’یونیفارم سول کوڈ‘ اور ’ٹری راجستھان پروٹیکشن ایکٹ‘  منظوری

راجستھان کابینہ میں ’یونیفارم سول کوڈ‘ اور ’ٹری راجستھان پروٹیکشن ایکٹ‘ منظوری

August 14, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.