Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

دہلی میں بارش کے سبب موسم خوشگوار ، لیکن معمولات زندگی درہم برہم

11 اگست تک بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ درجۂ حرارت 23 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سیلسیس رہنے کی امید

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 hours ago
دہلی میں بارش کے سبب موسم خوشگوار  ، لیکن معمولات زندگی درہم برہم

دہلی میں آج صبح سے بارش جاری ہے۔ صبح کی بارش کے سبب موسم خوشگوار  ضرور ہو گیا ہے، لیکن معمولات زندگی درہم برہم ہو چکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح سے رات تک دہلی میں بجلی گرجنے، آندھی طوفان اور ہلکی سے تھوڑی تیز بارش ہوتی رہے گی۔ دہلی میں 11 اگست تک بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ آج دہلی میں درجۂ حرارت 23 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سیلسیس رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے اترپردیش کے کئی اضلاع میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ آج مشرقی اتر پردیش میں کچھ مقامات پر بارش کے امکانات ہیں، اور مغربی اترپردیش میں بھی کئی جگہوں پر بارش ممکن ہے۔ کل بھی یوپی کے مختلف مقامات پر شدید بارش ہو سکتی ہے۔ بہار میں بھی مختلف مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بہار میں آج سے 8 اگست تک کچھ مقامات پر شدید بارش ہو سکتی ہے۔ جھارکھنڈ کے شمالی اور وسطی اضلاع میں درمیانی سے بھاری بارش ہو سکتی ہے۔ راجستھان کے شمالی اور مشرقی حصوں میں مانسون کا اثر زیادہ ہو سکتا ہے۔ کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ کچھ علاقوں میں 50 سے 60 میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ مدھیہ پردیش میں بھی شدید بارش اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ پنجاب کے ہوشیار پور سمیت کئی اضلاع میں بارش کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، ساتھ ہی ہریانہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آسام، اروناچل پردیش، سکم، ناگالینڈ اور تریپورہ میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ مغربی بنگال اور اڈیشہ کے کئی حصوں میں بھی بارش کا قوی امکان ہے۔ جنوبی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ کیرالہ، کرناٹک، تمل ناڈو، آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ سمندری علاقوں میں تیز ہوائیں اور اونچی لہریں اٹھ سکتی ہیں۔ اتراکھنڈ کے دہرادون میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اتراکھنڈ کے نینی تال، چمپاوت، ٹہری، پتھورا گڑھ اور آس پاس کے علاقوں میں تیز بارش ہو سکتی ہے۔ ہماچل پردیش کے کانگڑا، منڈی، کلو، چنبا، شملہ اور ہمیر پور سمیت کئی اضلاع میں موسلادھار بارش کا الرٹ ہے۔ جموں و کشمیر کے سری نگر، بارہمولہ، اننت ناگ، ڈوڈہ اور کشتواڑ میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.